آسیہ بی بی کی رہائی پر شدید ردعمل: عمران خان کی مظاہرین کو تنبیہ، حکومت سے نہ ٹکرائیں

اس سے پہلے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کو سزائے موت سنائی گئی تھی

Nov 01, 2018 10:56 AM IST | Updated on: Nov 01, 2018 10:57 AM IST
آسیہ بی بی کی رہائی پر شدید ردعمل: عمران خان کی مظاہرین کو تنبیہ، حکومت سے نہ ٹکرائیں

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو، فوٹو یو این آئی۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مظاہرین کو سخت وارننگ دی ہے کہ عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو بری کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت سے لڑائی نہ کریں۔ اس سے پہلے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

’جیو‘ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے تین رکنی بنچ کے آسیہ بی بی کو بری کرنے کے فیصلے کے بعد بدھ کو ملک سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ’ایک چھوٹے سے طبقہ‘ میں اس قسم کے زبان اور رد عمل کا اظہار کیا گیا کہ وہ ملک کے عوام کو خطاب کرنے کے لئے مجبور ہو گئے۔ خان نے کہا کہ پاکستان کا قیام ’اسلام کے نام پر‘ کیا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے آئین کے مطابق فیصلے دیئے ہیں جو قرآن کی تعلیمات کے مطابق ہے۔

وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف مذہبی تنظیموں کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان پر افسوس کا اظہار کیا۔ آرمی چیف کے عقیدہ کے خلاف سوال اٹھانے اور مسلح افواج کے درمیان بغاوت کی اپیل پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ' کس طرح کسی حکومت یا ملک کو چلایا جا سکتا ہے جب ایک شخص کھڑا ہو جاتاہے اور ججوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ صرف ملک کے دشمن ہی ججوں کو پھانسی دینے اور فوج کے سربراہ کے خلاف بغاوت کا مطالبہ کر سکتے ہیں‘‘۔

Loading...

وزیر اعظم نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ مظاہرین سے ’ مشتعل‘ نہ ہوں۔

Loading...