ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں حجاب پہننے پر مسلم خاتون کو ملازمت سے برطرف کیا گیا

واشنگٹن۔ امریکہ میں حجاب پہننے والی ایک مسلم خاتون کو ڈینٹل کلینک کی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

  • News18.com
  • Last Updated: Aug 08, 2016 01:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ میں حجاب پہننے پر مسلم خاتون کو ملازمت سے برطرف کیا گیا
واشنگٹن۔ امریکہ میں حجاب پہننے والی ایک مسلم خاتون کو ڈینٹل کلینک کی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

واشنگٹن۔ امریکہ میں باحجاب مسلم خواتین کو مسلسل بھید بھاو اور امتیازی رویہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی امتیازی رویہ کی بنا پر ایک مسلم خاتون کو ڈینٹل کلینک کی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔


امریکی ریاست ورجینیا کے فئیر فیکس کاونٹی میں فئیر اوکس ڈینٹل کئیرمیں ڈینٹل اسسٹنٹ کے طور پرمسلم خاتون نجف خان نے اپنی نئی ملازمت شروع کی تو وہاں کے باس نے نجف سے کام کے دوران حجاب اتار دینے کو کہا۔


نجف نے این بی سی واشنگٹن کو بتایا کہ میں واقعی دکھی تھی۔ جس دن یہ ہوا، میں ٹوٹ گئی۔ نجف نے بتایا کہ ابتدائی چند دنوں میں اس نے حجاب نہیں پہنا تھا۔ البتہ تیسرے دن انہوں نے حجاب پہننے کے بارے میں سوچا کیونکہ انہیں محسوس ہوا کہ ان کی نوکری برقرار رہے گی ۔ لیکن اس دن دفتر میں ڈینٹل کئیر سینٹر کے مالک ڈاکٹر چک جو نے ان سے حجاب اتار دینے کو کہا ۔ نجف نے کہا کہ تین روز تک ان کا باس حجاب اتارنے کی دھمکی انہیں دیتا رہا ، تاہم نجف  ان دھمکیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے حجاب برابر پہنتی رہیں، بالآخر، ای میل کے ذریعہ انہیں ملازمت سے برطرفی کا پروانہ مل گیا۔

First published: Aug 08, 2016 01:47 PM IST