ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان: خیبر پختونخوا علاقے میں بھیانک سڑک حادثے میں 20 لوگوں کی موت

بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام لوگ شادی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔ ان کے واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ہے۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے حادثے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان: خیبر پختونخوا علاقے میں بھیانک سڑک حادثے میں 20 لوگوں کی موت
بھیانک سڑک حادثے میں 20 لوگوں کی موت

پیشاور: پاکستان (Pakistan) کے شمال مغرب علاقے سے سے ایک بھیانک حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ بدھ کو خیبر پختونخوا (Khyber Pakhtunkhwa) صوبہ کے ڈیرا اسمائنل خان ضلع میں ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں 20 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ راحت بچاؤ ٹیم کے افسران سے ملی اطلاع کے مطابق یہ حادثی ایک تین پہیا گاڑی ( three-wheeler) کے نہر میں گرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔


صرف تین لوگ زندہ بچے

راحت بچاؤں کے کام میں لگی ٹیم نے بتایا ہے کہ نہر سے بیس لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ تین لوگوں کی جان بچائی جا سکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تمام لوگ شادی تقریب سے واپس لوٹ رہے تھے۔ ان کے واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ہے۔خیبر پختونخوا  کے وزیر اعلی محمود خان نے حادثے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔


مارچ میں ہوئے ایک حادثے میں بھی ہوئی تھی بیس لوگوں کی موت
مارچ میں پاکستان کے شمالی علاقے میں ایک اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں بھی نالے میں مسافر بس گر گئی تھی جس کی وجہ سے تقریبا بیس لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ وہیں تقریبا چھ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ملی تھی ۔ اس وقت گلگستان بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا تھا کہ یہ بس راولپنڈی سے اسکاردو کی طرف جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بس کے لوٹتے وقت گلگت کے پاس بس نالے میں گر گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق حادثے کے وقت بس میں تقریبا 25 مسافر سوار تھے ۔

( ان پٹ: بھاشا)
Published by: sana Naeem
First published: Nov 11, 2020 09:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading