உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میں ڈرائیور نے دہی لینے کے لئے روک دی ٹرین، وائرل ہوگیا ویڈیو

    پاکستان کے ٹرین ڈرائیور نے جب دہی لینے کے لئے روک دی ٹرین۔

    پاکستان کے ٹرین ڈرائیور نے جب دہی لینے کے لئے روک دی ٹرین۔

    لاہور کے پاس پہنچنے پر ڈرائیور رانا محمد شہزاد کو دہی کھانے کا شوق ہوا۔ جس کے بعد راستے میں ایک قصبہ نظر آنے پر اُس نے مین ٹریک پر ٹرین کو روک کر کھڑا کردیا۔ اس کے بعد اپنے اسسٹنٹ افتخار حسین کو قصبے سے دہی لانے کے لئے بھیجا۔

    • Share this:
      اسلام آباد: ہندوستان اور پاکستان (India-Pakistan) کے درمیان یوں تو بھلے ہی تلخ رشتے ہیں مگر دونوں ملکوں میں ہونے والے واقعات کافی دلچسپ ہوتے ہیں۔ ان دنوں پاکستان کا ایک ریل ڈرائیور بڑی عجیب وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ یہ ڈرائیور اسپیڈ ٹرین چلا رہا تھا، لیکن اُسے اچانک دہی (Curd) کھانے کی طلب ہوئی۔ بس پھر کیا تھا، ڈرائیور نے ٹرین روک کر اپنے اسسٹنٹ کو دہی خریدنے بھیج دیا۔ سوشل میڈیا پر اس کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔

      ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور اُس کا اسسٹنٹ افتخار حسین ٹرین لے کر جارہے تھے۔ لاہور کے پاس پہنچنے پر ڈرائیور رانا محمد شہزاد کو دہی کھانے کا شوق ہوا۔ جس کے بعد راستے میں ایک قصبہ نظر آنے پر اُس نے مین ٹریک پر ٹرین کو روک کر کھڑا کردیا۔ اس کے بعد اپنے اسسٹنٹ افتخار حسین کو قصبے سے دہی لانے کے لئے بھیجا۔ اسسٹنٹ گوھمتا ہوا گیا اور آرام سے شاپنگ کرتے ہوئے دہی لے کر آیا۔



      اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد پاکستانی محکمہ ریلوے (Pakistani Railway Department) کی جم کر ہنسی اُڑائی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ کئی لوگ سوشل میڈیا پر پاکستانی ریلوے پر مذاق اُڑانے کے ساتھ ساتھ تنقیدیں بھی کررہے ہیں۔ اس معاملے کے طول پکڑنے کے بعد پاکستان کے ریلوے منسٹر اعظم خان نے ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ کو سسپنڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منسٹر نے کہا کہ لوگوں کی سیفٹی سب سے بڑی ترجیح اور اس میں کسی بھی طرح کی لاپرواہی کو کسی بھی حال میں برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔

      سوشل میڈیا پر اس واقعے سے جڑا ایک ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریلوے منسٹر اعظم خان سواتی نے ڈرائیور اور اُس کے اسسٹنٹ کو سسپنڈ کردیا ہے۔ جب آپ کسی ٹرین کو روکتے ہیں تو اصل میں یہ لوگوں کی سیکورٹی کا ایشو بن جاتا ہے۔ سیکورٹی ہماری ترجیح ہے۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: