شام میں اسد نواز روسی فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 18 شہری ہلاک

شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں آج ایک فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 18 شہری ہلاک ہوگئے۔

Apr 09, 2017 12:11 PM IST | Updated on: Apr 09, 2017 12:11 PM IST
شام میں اسد نواز روسی فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 18 شہری ہلاک

file photo

بیروت : شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں آج ایک فضائی حملے میں پانچ بچوں سمیت کم از کم 18 شہری ہلاک ہوگئے۔ سیرئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملہ روسی جنگی طیاروں نے کیا جو شام کی حکومت کو حمایت دے رہے ہیں۔ ادلب صوبہ پر باغی تنظیموں کا کنٹرول ہے جن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ایک گروپ بھی شامل ہے۔

نگرانی گروپ نے پہلے فضائی حملے میں 15 افراد کی ہلاکت کی خبر دی تھی لیکن اب اس میں اضافہ کرتے ہوئے کہاکہ شدید طور پر زخمی تین اور لوگوں کی موت ہوگئی۔

قبل ازیں اس ہفتہ ادلب صوبہ میں ہوئے مبینہ کیمیائی حملے میں 31 بچوں سمیت کم از کم 87 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بین الاقوامی برادری نے اس حملے کیلئے اسد حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں مارچ 2011 کے بعد سے حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک تین لاکھ 20 ہزار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Loading...

Loading...