تل ابیب میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ایک کی موت، 5 لوگ زخمی، پولیس نے حملہ آور کو کیا ڈھیر

تل ابیب میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ایک کی موت، 5 لوگ زخمی، پولیس نے حملہ آور کو کیا ڈھیر (AP Photo/Oren Ziv)

تل ابیب میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ایک کی موت، 5 لوگ زخمی، پولیس نے حملہ آور کو کیا ڈھیر (AP Photo/Oren Ziv)

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے شہریوں سے سیکیورٹی فورسز کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Tel Aviv
  • Share this:
    اسرائیل کے تل ابیب میں ایک دہشت گردانہ حملے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور پانچ لوگ زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات ایک مشتبہ نے کئی لوگوں کو ٹکر مار دی۔ اس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس دہشت گرد کو مار گرایا۔ اسرائیل کے وزیرخارجہ نے اسے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔

    بھیڑ پر چڑھادی کار
    تل ابیب کے پولیس چیف امیچائی ایشد نے بتایا کہ تل ابیب میں مشتبہ حملہ آور نے ایک سائیکل لین پر گاڑی چلائی اور پیدل چلنے والے ایریا میں کئی لوگوں کو ٹکر مار دی۔ اس کے بعد اس نے کار کو ساحل سمندر پارک کے پاس واپس لوٹنے والے لوگوں پر چڑھادی۔ ایشد نے میڈیا کو دئیے ایک بیان میں کہا، پولیس حملہ آور کے ارادے اور وہ وہاں کہاں سے ہیں اس کی جانچ کررہی ہے اور ثبوت کے لیے علاقے کی تلاش کررہی ہے۔


    دہشت گرد حملے کے سبھی متاثر سیاح

    عہدیدار نے کہا کہ علاقے کو بند کردیا گیا ہے۔ تل ابیب کے پولیس چیف امیچائی ایشد نے آن لائن پھیل رہی غلط اطلاعات کے خلاف وارننگ دی ہے۔ کئی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور اسرائیلی شہر کیفر کاسیم کا رہنے والا تھا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ مشتبہ تل ابیب میں کام کرتا تھا۔ میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے سبھی متاثرین سیاح ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:

    Clash in Al-Aqsa Mosque: مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج کا فلسطنیوں پر حملہ، درجنوں زخمی

    یہ بھی پڑھیں:

     


    • ایران میں کون دے رہا ہے اسکولی طالبات کو زہر؟ 20 لڑکیاں پھر شکار، والدین کا پھوٹا غصہ




    وزیراعظم نیتن یاہو نے پولیس کو دئیے احکامات

    اس دوران، وزیر اعظم نیتن یاہو کو تل ابیب میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد انہوں نے تمام ریزرو بارڈر پولیس کو بلانے کا حکم دیا۔ تل ابیب میں دو ہلاکتوں کے بعد، نیتن یاہو نے دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آئی ڈی ایف سے مزید سیکیورٹی فورسز کو بلانے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے شہریوں سے سیکیورٹی فورسز کی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: