امریکہ میں پھر ایک مرتبہ تباہ کن طوفان اور ٹورناڈوز نے اپنا قہر برپایا ہے۔ ملک کے جنوبی اور وسط مغربی علاقوں میں جمعہ کو اور ہفتہ کی علی الصبح بھیانک ٹورناڈوز سے 21 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ اتنا ہی نہیں، کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکہ کے ارکنساس، ایلینوئیس میں ٹورناڈو نے جم کر تباہی مچائی۔ امریکی محمہ موسمیات کے مطابق جنوبی امریکہ کے ارکنساس ریاست کے کئی حصوں مین اس ٹورناڈو میں ہوا کی رفتار اتنی تیز تھی کہ وزنی گاڑیاں بھی ہوا میں اڑنے لگے۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق طوفان نے کاروباری اداروں اور اہم انفراسٹرکچر کو زبردست نقصان پہنچایا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ارکنساس کے گورنر نے خراب موسم کے پیش نظر جمعہ کی سہ پہر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا تھا۔ میسوری میں بھی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔ عہدیدار کے مطابق، ٹورناڈو اور تباہ کن طوفان کی وجہ سے نارتھ لٹل راک میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ساتھ ہی ویئن میں دو لوگ مارے گئے۔ لٹل راک کے میئر فرینک اسکاٹ جونیئر نے کہا کہ وہاں کم سے کم 30 لوگ اسپتال میں بھرتی ہیں۔ اتنا ہی نہیں، دو ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ گھروں کی دیواریں اور چھت گر گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹورناڈو سے کھڑی ہوئی گاڑیاں پلٹ گئی ہیں جب کہ درخت اور بجلی کے تار گر گئے۔
اس درمیان، جمعہ کی رات شمالی الینوائے میں اس طوفان کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی 28 دیگر افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فائر چیف شان شیڈلی نے بتایا کہ بیلویڈیر کے ایک تھیٹر کی چھت گر گئی، جس میں 260 افراد موجود تھے۔
آرکنساس، الینوائے، انڈیانا اور ٹینیسی کے علاوہ، نیشنل ویدر سروس نے وسکونسن، آئیووا اور مسی سپی میں طوفان کی اطلاع دی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔