ہوم » نیوز » عالمی منظر

پلوامہ حملہ کو لے کر کشیدگی کے درمیان پاکستان نے بنایا’ کرائسس مینجمنٹ سیل‘۔

وزرات خارجہ کے ترجمان محمد فیضل نے بتایا کہ یہ سیل سرحد پر ہونے والی ہر سرگرمی پر نظر رکھے گا۔

  • Share this:
پلوامہ حملہ کو لے کر کشیدگی کے درمیان پاکستان نے بنایا’ کرائسس مینجمنٹ سیل‘۔
علامتی تصویر

پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان نے کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھ رہی کشیدگی کے مدنظر پاکستان نے ایسا کیا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون میں ہفتہ کے روز شائع ایک رپورٹ کے مطابق، وزرات خارجہ کے ترجمان محمد فیضل نے بتایا کہ یہ سیل سرحد پر ہونے والی ہر سرگرمی پر نظر رکھے گا۔

پاکستان کی وزرات خارجہ کا تشکیل کردہ یہ سیل بغیر کسی چھٹی کے پورے ہفتے کام کرے گا۔ بتا دیں کہ پلوامہ حملہ میں سی آر پی ایف کے 40 جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سلامتی دستوں کو کھلی چھوٹ دے دی تھی۔ اس حملہ کی ذمہ داری پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی تھی۔

پلوامہ حملہ میں ہاتھ ہونے سے پاکستان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے اسے کیوں ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر ہندوستان جنگ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ جواب دے گا۔

First published: Feb 24, 2019 03:02 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres