تُلارے کاونٹی کے شیریف مائیک بروڈیکس نے پیر کو کہا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گوشین میں ہوئی فائرنگ مین ایک بچے سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ شوٹنگ پیر کو علی الصبح سینٹرل کیلیفورنیا میں ایک گھرمین ہوئی اور عہدیدار کم از کم دو مشتبہ افراد کی تلاش کررہے ہیں۔ شیریف نے کہا کہ مجموعی طور پر چھ متاثرین ہیں۔ اس کا ایک ویڈیو تلارے کاونٹی شیریف آفس (ٹی سی ایسا و) کے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے لوگوں میں سے ایک 17 سالہ ماں اور اس کا چھ مہینے کا بچہ بھی شامل ہے۔
Six people — including a 17-year-old mother and her 6-month-old baby — were killed in a shooting early Monday at a home in central California, and authorities are searching for at least two suspects, sheriff's officials said. https://t.co/qxobCwKJ4n
جانچ کرنے والے عہدیداروں کا ماننا ہے کہ حملہ تشدد کا ایک اچانک ہی کیا گیا کام نہیں ہے ۔ یہ واقعہ ایک گروہ سے متعلق ہے۔ ٹی سی ایسا و کے فیس بک پوسٹ کے مطابق، جاسوسوں کا ماننا ہے کہ کم سے کم دو مشتبہ افراد ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ اس خاندان کو ٹارگیٹ کیا گیا تھا اور اس میں گروہ شامل ہے۔ ساتھ ہی ممکنہ ڈرگ جانچ بھی شامل ہے۔ ایک ہفتہ پہلے ٹی سی ایسا و جاسوسوں نے متاثرین کے گھر پر نشیلے مادے کی تلاشی کا وارنٹ لیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔