உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میکسیکو میں ڈرگس کو لے کر خون خرابہ، پورا گھر گولیاں سے چھلنی کردیا، میئر سمیت 18 کی موت

    میکسیکو میں ڈرگس کو لے کر خون خرابہ، پورا گھر گولیاں سے چھلنی کردیا، میئر سمیت 18 کی موت ۔ تصویر : اے ایف پی ۔

    میکسیکو میں ڈرگس کو لے کر خون خرابہ، پورا گھر گولیاں سے چھلنی کردیا، میئر سمیت 18 کی موت ۔ تصویر : اے ایف پی ۔

    Mexico Attack : میکسیکو میں بندوق برداروں نے 18 لوگوں کو گولی ماردی ۔ گولہ باری میں میکسیکو سٹی کے میئر اور ان کے والد کا بھی قتل کردیا گیا ۔ مہلوکین میں زیادہ تر افسران ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaMexico
    • Share this:
      میکسیکو میں بندوق برداروں نے 18 لوگوں کو گولی ماردی ۔ گولہ باری میں میکسیکو سٹی کے میئر اور ان کے والد کا بھی قتل کردیا گیا ۔ مہلوکین میں زیادہ تر افسران ہیں ۔ بین الاقوامی میڈیا ادارہ میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میکسیکو سٹی کے جنوب مغربی علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ کچھ نقاب پوش بدمعاش دو ایس یو وی گاڑیوں میں آئے ۔ سین میگوئل توتولاپن سٹی ہال اور پاس کے ایک گھر پر تابڑتوڑ گولیاں چلائیں، جس میں شہر کے میئر کانرادو اور ان کے والد سابق میئر جان میندوزا سمیت 18 لوگوں کی موت ہوگئی ۔ تین لوگ سنگین طور پر زخمی بھی بتائے جارہے ہیں ۔ افسران نے بتایا کہ جتنے لوگوں کا قتل کیا گیا ہے، ان میں سے زیادہ تر لوکل گورنمنٹ باڈی کے اراکین تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بڑی بہن کے بوائے فرینڈ پر آیا چھوٹی بہن کا دل، پھر ہوا کچھ ایسا .... سبھی کے اڑ گئے ہوش!


      میئر کانرادو کی لیفٹ ونگ پی آر ڈی پارٹی نے ان کے بزدلانہ قتل کی مذمت کی ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہیں ملک کی برسراقتدار مرینا پارٹی کے اراکین اور گیوریرا کے گورنر ایولن نے بھی ریاست کے اٹارنی جنرل سے جانچ کرنے کیلئے کہا ہے ۔  انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میئر اور مقامی افسران کے خلاف حملے کے ملزمین کو بخشا نہیں جائے گا ۔


      یہ بھی پڑھئے: بابا وینگا کی جنگ کو لے کر پیشین گوئی کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی روسی فوج کی اہلیہ


      حملے کیلئے لاس ٹیکیولیروس گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، جو ایک طاقتور ڈرگ کارٹیل سے جڑا ہوا ہے ۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بندوق برداروں کو پکڑنے کیلئے فوج اور بحریہ یونٹس کو لگایا گیا ہے ۔

      بتادیں کہ میکسیکو سے ایسے بھیانک حملوں کی خبریں آتی رہتی ہیں ۔ اگست میں بھی بھیانک تشدد کی خبر آئی تھی ۔ کارٹیل کے لوگ گینگ لیڈر کو پکڑے جانے کے بعد کولیمہ ریاست میں گاڑیوں کو آگ لگا رہے تھے ۔ دراصل اس علاقہ میں افیم اور ہیروئن کی کھیتی ہوتی ہے اور اسی وجہ سے علاقہ پر کنٹرول کیلئے گروپس آپس میں بھڑتے رہتے ہیں ۔ اس ٹکراو میں مقامی افسران کی موت کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: