உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندستان۔پاکستان کے بیچ ٹی 20 عالمی کپ کے مقابلے سے پہلے شعیب ملک کی بیوی ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بڑا فیصلہ

    IND vs PAK, ICC T20 World Cup 2021

    IND vs PAK, ICC T20 World Cup 2021

    IND vs PAK, ICC T20 World Cup 2021: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔ ایسے میں بھارت اور پاکستان کے میچوں سے پہلے اکثر انہیں سوشل میڈیا پر بری طرح ٹرول کیا جاتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: متحدہ عرب امارات  (ICC T20 World Cup 2021)  میں آئی سی سی ٹی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ  (ICC T20 World Cup 2021)  میں اپنی مہم کا باضابطہ آغاز کرنے سے پہلے ہندستانی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک   (Shoaib Malik) کی بیوی ثانیہ مرزا  (Sania Mirza)  ٹورنامنٹ کیلئے اپنے شوہر کے ساتھ بایو ببل میں انٹری کر چکی ہیں۔  اسٹار جوڑے کا بیٹا اذہان مرزا ملک (Izhan Mirza Malik)  بھی ان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے ٹینس میچ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں پرسکون مدرا  میں بائیو بلبل میں داخل ہونے کے لیے پر جوش نظر آئی تھیں ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ، انہوں نے کیپشن بھی لکھا تھا ، "میں بلبل لائف پر جانے کے لیے گزشتہ دو دنوں سے کورنٹائن میں جانے کیلئے لڑ رہی ہوں۔ "
      بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں۔ ایسے میں بھارت اور پاکستان کے میچوں سے پہلے اکثر انہیں سوشل میڈیا پر بری طرح ٹرول کیا جاتا ہے۔
      پاکستان اپنا پہلا میچ یعنی اتوار 24 اکتوبر کو ہندستان کے خلاف (India vs Pakistan) کھیلے گا۔ ہندستانی ٹینس اسٹار نے پہلے یہ بتانے کیلئے انسٹاگرام ریل ویڈیو بنائی تھی کہ نفرت اور گالی سے بچنے کیلئے بھارت۔پاک کے میچ کے دن سوشل میڈیا سے غائب ہو جائیں گی۔



      ویڈیو میں ثانیہ کو اسکرین سے اسکرین پر ٹیکسٹ ریڈنگ کے ساتھ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ہندستان بنام پاکستان میچ کے دن سوشل میڈیا اور ٹاکسٹی (toxicity)  سے غائب ہو رہی ہوں"۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)






      قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی نے یو اے ای اور عمان میں ہو رہے عالمی کپ کے دوران فیملی کو بایو ببل میں کرکٹر کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے آئی پی ایک کے دوران کرکٹروں کے کنبے کے ممبروں کی بھی میزبانی کی تھی۔  اس لیگ میں کھلاڑی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ بھی نظر آئے تھے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)






      ٹی-20 عالمی کپ (ICC T20 World Cup) میں ہندوستان اپنی مہم کا آغاز اتوار سے کرے گا۔ پہلے میچ میں ہندوستان کا مقابلہ پاکستان (India Vs Pakistan) سے ہوگا۔ یہ مقابلہ دبئی کے میدان پر کھیلا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندوستان کو اپنے گروپ اسٹیج کے 5 میں سے 4 میچ دبئی میں کھیلنا ہے۔ جبکہ افغانستان سے ایک واحد مقابلہ ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 11 سال سے ابو ظہبی پاکستان کا ہوم گراونڈ رہا ہے، لیکن حال کے دنوں میں ہندوستان کو بھی آئی پی ایل کے مقابلے کھیلنے کے سبب یہاں کا اچھا خاصا تجربہ ہوگیا ہے۔






      View this post on Instagram





       

      A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)





      قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کل یہاں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے میچ شروع ہوگا۔ یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان طویل عرصے بعد کوئی میچ ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان نے میچ سے پہلے ہی اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستان اورپاکستان اس سے پہلے ٹی-20 ورلڈ کپ میں پانچ بار آمنے سامنے ہوئے ہیں اورہندوستان نے تمام میچ جیتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: