உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Highland Park Shooting:امریکہ میں یوم آزادی پریڈ کے دوران فائرنگ، 6ہلاک57زخمی، حملہ آور فرار، بائیڈن نے ظاہر کیا دُکھ

    امریکہ میں پھر فائرنگ کا واقعہ۔ ملزم کی شناخت پولیس نے کردی جاری۔

    امریکہ میں پھر فائرنگ کا واقعہ۔ ملزم کی شناخت پولیس نے کردی جاری۔

    Highland Park Shooting: فائرنگ ہوتے ہی پریڈ میں شامل لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ سن ٹائمس نے واقعہ کا ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ اس میں لوگ بری طرح چیختے ہوئے بدحواسی میں بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    • Share this:
      شکاگو: Highland Park Shooting:امریکہ کے شکاگو میں ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی پریڈ کے دوران ایک گھر کی چھت سے گولیاں برسائے جانے سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی، 57 زخمی ہوگئے۔ واردات کے بعد وہاں افراتفری پھیل گئی۔ دہشت کی وجہ سے پریڈ دیکھنے آئے لوگ سامان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

      پولیس اور دیگر اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ابھی تک کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس کے مطابق پریڈ کے مقام سے فرار ہونے والے کئی افراد نے بتایا کہ انہوں نے خون میں لت پت کئی لاشیں دیکھی ہیں۔ شکاگو سن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پریڈ صبح 10 بجے شروع ہوئی۔ 10 منٹ بعد ہی فائرنگ شروع ہو گئی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے وہاں موجود لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا۔

      18 سے 20 سال کا سفید فام نوجوان ہے حملہ آور: شیریف
      تازہ ترین معلومات کے مطابق، لیک کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے مشتبہ شخص کی ظاہری شکل کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کا رنگ گورا ہے اور عمر تقریباً 18 سے 20 سال ہے۔

      اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو ہائی لینڈ پارک میں دیکھا گیا ہے۔ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس واقعے میں اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔



      ملزم کی پہچان
      ایف بی آئی نے ہائی لینڈ پارک میں واقعہ کو انجام دینے والے ملزم کا فوٹو جاری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ کا نام رابرٹ ای کریمو عرف بابی ہے۔ اس کی لمبائی پانچ فٹ 11 انچ ہے۔ پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

      صدر جوبائیڈن نے ظاہر کیا دُکھ
      الینوائے کے ہائی لینڈ پارک میں فائرنگ کے واقعے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اس یوم آزادی پر ایک بار پھر امریکی کمیونٹی پر بندوق کے تشدد سے صدمہ میں ہوں۔ میں نے وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شوٹر کی فوری تلاش میں مدد کرنے کا حکم دیا ہے۔

      انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے حال ہی میں تقریباً تیس سالوں میں پہلے بندوق کی اصلاح کے قانون پر دستخط کیے ہیں، جس میں ایسے اقدامات بھی شامل ہیں جو جانیں بچائیں گے۔ لیکن ابھی بہت کچھ کرنا ہے، اور میں بندوق کے تشدد کی وبا سے لڑنا نہیں چھوڑوں گا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Cryptoqueen:وہ حسین ڈاکٹر جس نے کرپٹو کے نام پر لگایا32 ہزار کروڑ کا چونا

      یہ بھی پڑھیں:
      Billionaires:مسک-بیزوس وکئی ارب پتیوں کی جائیداد میں آئی اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ

      چیخ پکار و بھگدڑ
      فائرنگ ہوتے ہی پریڈ میں شامل لوگوں میں افراتفری مچ گئی۔ سن ٹائمس نے واقعہ کا ویڈیو بھی جاری کیا ہے۔ اس میں لوگ بری طرح چیختے ہوئے بدحواسی میں بھاگتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: