ہوم » نیوز » عالمی منظر

دفاع اور اقتصادی تعلقات کو مزید آگے بڑھائیں گے ہندوستان اور سنگاپور، سات معاہدوں پر دستخط

ہندوستان او رسنگاپور کے درمیان لاجسٹک تعاون اور دہشت گردی کے مقابلہ کے لئے سائبر سیکورٹی تعاون سمیت سات معاہدوں پر دستخط کئے

  • UNI
  • Last Updated: Jun 01, 2018 04:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دفاع اور اقتصادی تعلقات کو مزید آگے بڑھائیں گے ہندوستان اور سنگاپور، سات معاہدوں پر دستخط
وزیر اعظم نریندر مودی سنگاپور کے وزیر اعظم کےساتھ ۔

سنگا پور: ہندوستان او رسنگاپور کے درمیان لاجسٹک تعاون اور دہشت گردی کے مقابلہ کے لئے سائبر سیکورٹی تعاون سمیت سات معاہدوں پر دستخط کئے اور ہمہ جہت اقتصادی تعاون معاہدہ کا دوسرا جائزہ مکمل کرکے اس پر عمل درآمد کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور سنگا پور کے وزیر اعلی لی سین لونگ کے درمیان آج یہاں ہوئی باہمی چوٹی میٹنگ میں یہ معاہدے کئے گئے۔ میٹنگ کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مسٹر مودی نے کہ اکہ دونوں ملکوں نے اپنی اسٹریٹیجک شراکت میں دفاع اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔ ہم ان تعلقات میں مسلسل اضافہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمبیکس کے پچیسویں سال میں ہندوستان اور سنگا پور کی بحریاوں کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ جلد ہی ہم سہ فریقی بحری مشق بھی شرو ع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سائبر سیکورٹی اور انتہاپسندی او ردہشت گردی سے نمٹنا ہمارے تعاون کا اہم شعبہ ہوگا۔ ہم اپنے ملکوں کے لئے اسے سب سے بڑا خطرہ مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماوں نے عالمی اور علاقائی چیلنجز پر اپنی تشویش سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔

First published: Jun 01, 2018 04:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading