ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان نے پاکستان کو دیا زبردست جواب، اپنے دو جوانوں کے بدلے مارگرائے 6 پاکستانی فوجی

ایل اوسی پرمسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی کر رہے پاکستان کو زبردست خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں ہندوستانی فوج کی کارروائی میں کل 6 پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔

  • Share this:
ہندوستان نے پاکستان کو دیا زبردست جواب، اپنے دو جوانوں کے بدلے مارگرائے 6 پاکستانی فوجی
ہندوستان نے پاکستان کو دیا زبردست جواب

نئی دہلی: گزشتہ کئی روزسےلائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پرمسلسل سیزفائرکی خلاف ورزی کررہے پاکستان کوزبردست خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔ گزشتہ شب سےلےکرابھی تک ایل او سی پرپاکستان کے4 فوجی مارے گئے ہیں۔ ہندوستان نے پاکستان کی تین چوکیوں کوبھی تباہ وبرباد کردیا ہے۔ کل دوپہرکوبھی پاکستان کے خلاف حاجی پورسیکٹرمیں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج نے پی اوکےکےدیوا سیکٹرمیں دو پاکستانی فوجی مارگرائے تھے۔ ہندوستانی فوج کی کارروائی میں کئی پاک فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کل ملا کرگزشتہ 24 گھنٹےمیں ہندوستانی فوج کی کارروائی میں کل 6 پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔


واضح رہےکہ گزشتہ جمعرات کواڑی سیکٹرمیں ہندوستانی فوج کا ایک صوبے دارشہید ہوگیا تھا۔ اس سےدودن پہلے جموں وکشمیرکےکپواڑہ علاقے میں ہندوستانی فوج کا ایک ڈرائیور سوربھ کٹارا بھی گرینیڈ حملے میں شہید ہوگیا تھا۔ سوربھ کٹارا کی شادی دوہفتہ پہلے ہی ہوئی تھی۔ سوربھ فوج کی 28 آرآرریجمنٹ میں تھے۔ سوربھ تین سال پہلے ہی فوج میں ڈرائیور کےعہدے پربھرتی ہوئے تھے۔


جموں وکشمیر کے کپواڑہ علاقے میں گزشتہ منگل کی شب شہید ہوئے بھرت پور کے روپواس پنچایت سمیتی کے برولی براہمن گاؤں کے باشندہ سوربھ کٹارا کی جمعرات کی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں آخری رسوم ادا کی گئی۔


First published: Dec 27, 2019 06:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading