ہوم » نیوز » عالمی منظر

کولمبو ٹیسٹ: ہندستان نے سری لنکا کو 278 رنز سے شکست دی، سیریز میں برابری

کولمبو۔ ہندستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو دوسری اننگز میں 134 رنز پر سمیٹتے ہوئے میزبان ٹیم پر 278 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

  • Share this:
کولمبو ٹیسٹ: ہندستان نے سری لنکا کو 278 رنز سے شکست دی، سیریز میں برابری
کولمبو۔ ہندستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو دوسری اننگز میں 134 رنز پر سمیٹتے ہوئے میزبان ٹیم پر 278 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

کولمبو۔ ہندستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو دوسری اننگز میں 134 رنز پر سمیٹتے ہوئے میزبان ٹیم پر 278 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اشون نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 7 وکٹ لئے۔ تاہم، جب ہندستانی ٹیم کو ایک وکٹ درکار تھی تبھی تیز بارش شروع ہو گئی اور میچ روکنا پڑا۔ لیکن دوبارہ لنچ کے بعد میچ شروع ہونے پر امیش یادو نے آخری وکٹ لے کر میچ ہندستان کے نام کر دیا۔

آج ٹیم انڈیا کی شروعات اچھی رہی اور اس کی پہلی بڑی کامیابی اینجلو میتھیوز کے وکٹ کے طور پر ملی جو امیش یادو کی گیند پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ میتھیوز کے بعد دنیش چنڈيمل بلے بازی کرنے اترے۔ لیکن چنڈيمل بھی محض 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ چنڈيمل کو امت مشرا نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد لاهرو تھرمانے کو آر اشون نے 11 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ مبارک اور دھمیکا پرساد بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ اشون نے کرونارتنے کو 46 رن پر آؤٹ کیا۔

میچ کے چوتھے دن اتوار کو سری لنکا کی ٹیم نے چوتھی اننگز میں ملے 413 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دو وکٹ پر 72 رنز بنا لئے تھے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک کپتان انجیلو میتھیوز 23 اور کرونا رتنے 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔

First published: Aug 24, 2015 01:15 PM IST