ہوم » نیوز » عالمی منظر

!کل کوئی بھی ہندستانی برطانیہ کا وزیر اعظم بن سکتا ہے

دولت مشترکہ کی شہریت رکھنے والا کوئی بھی ہندستانی کل برطانیہ کا وزیراعظم بن سکتا ہے۔ یہ استدلال لندن کے ڈپٹی مئیر راجیش اگروال نے کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 28, 2018 12:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
!کل کوئی بھی ہندستانی برطانیہ کا وزیر اعظم بن سکتا ہے
راجیش اگروال نے کہا کہ یہاں چھ ہزار سے زیادہ ہندستانی کمیونٹی کے لوگوں کے ترقی پذیر معاشرتی کردار نے مقامی آبادی کی سوچ میں انقلاب برپا کردیا ہے۔

لندن۔دولت مشترکہ کی شہریت رکھنے والا کوئی بھی ہندستانی کل برطانیہ کا وزیراعظم بن سکتا ہے۔ یہ استدلال لندن کے ڈپٹی مئیر راجیش اگروال نے کیا ہے۔دولت مشترکہ کی تاریخی کانفرس سے کچھ پہلے یہاں دورے پر آئے ہندستانی صحافیوں سے ایک خصوصی ملاقات میں انہوں نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ دولت مشترکہ اپنی افادیت کھو رہی ہے اور کہا کہ تجارت، بالخصوص ابھرتی ہوئی ہندستانی کمپنیوں کو لندن میں جس انداز سے پنپنے کا موقع دیا جارہا ہے وہ آنے والے کل کا ایک منفرد منظر نامہ مرتب کر رہا ہے۔


اپنی گفتگو کا بڑا حصہ لندن پر مرکوز رکھتے ہوئے راجیش اگروال نے کہا کہ یہاں چھ ہزار سے زیادہ ہندستانی کمیونٹی کے لوگوں کے ترقی پذیر معاشرتی کردار نے مقامی آبادی کی سوچ میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ " میں سولہ سال پہلے لندن آیا تھا اور آج میرا ڈپٹی مئیر بن جانا اس کی از خود ایک مثالی داستان ہے اور دولت مشترکہ کی شہریت آنے والے دنوں سرحدوں کو ایک محدود مفہوم سے باہر نکالنے جارہا ہے۔ کل ایک ہندستانی پارلیمنٹ کی رکنیت کی سیڑھیاں طے کرتے ہوئے برطانیہ کا وزیر اعظم بھی بن سکتا ہے۔


مئیر کے عہدے پر صادق خان کے انتخاب کو بھی انہوں نے علاقے کی معاشرتی بیداری کا غماز قرار دیا۔


انہوں نے کہا کہ عصری لندن تعلیم، تجارت، معاشرت اور تہذیبی کثرت کا محور بن گیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ساختیاتی چیلنجوں کا سامنا کرنے والی نئی تکنالوجی اور علمی ذہانت نے سماجی، اقتصادی یہاں تک کہ سیاسی سوچ کو بھی انسانی بہبود کے رخ پر بدلنا شروع کر دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویزا کے نظم کو مطلوب ذہانت اور عصری تقاضے سے ہم آہنگ نئی نسل کے حق میں زیادہ زیادہ لچکدار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
First published: Mar 28, 2018 12:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading