உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاک مقبوضہ کشمیر پر ہوسکتا ہے ہندستان کا کنٹرول؟ راجناتھ سنگھ بولے۔ کسی امکان سے انکار نہیں

    وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ لداخ میں حالات پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ افواج کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

    وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی اعلیٰ فوجی افسران کے ساتھ لداخ میں حالات پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ افواج کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

    وزیردفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے پاک مقبوضہ کشمیر (PoK) پر ہندستان کے کنٹرول کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

    • Share this:
      وزیردفاع راجناتھ سنگھ (Rajnath Singh) نے پاک مقبوضہ کشمیر (PoK) پر ہندستان کے کنٹرول کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آنے والے وقت میں اس پر پر ملک کا کنٹرول ہوسکتا ہے۔ ایک نجی چینل کو دئے انٹرویو میں راجناتھ نے واضح طور پر کہا کہ پاک مقبوضہ کشمیر ہندستان کا حصہ ہے اور پاکستان کو اپنی ناپاک حرکتوں سے بچنا چاہئے۔

      مستقبل میں پاک مقبوضہ کشمیر کے امکان کو لیکر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کسی بھی امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کب کیا ہوگا۔ کہا نہیں جاسکتا۔ 

      سرجیکل اور ایئر اسٹرائیک بہت ہی کامیاب۔۔۔

      راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا وجود شاید ہندستان کی مخالفت پر ہی مبنی ہے۔ ہم ایل او سی پر پاکستان کی گولہ باری کا جواب ہمیشہ دیتے ہیں۔ جبکہ پاکستان نے پابند نہیں کیا نہ کیا نہ ہم نے ایئر اسٹرائیک کی، نہ سرجیکل اسٹرائیک۔ پاکستان کی وجہ سے ہی یہ نوبت آئی۔

      وزیر دفاع راجناتھ نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک اور ایئر اسٹرائیک بہت ہی کامیاب رہی۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ہندستان کوئی فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے تو کیا ان کو سرجیکل اور ایئر اسٹرائیک کا خوف ستا رہا ہے۔

      ہندوستانی اقلیتوں کو لیکر پاکستان کے تبصرے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان ، ہندوستان کے شہریوں اور اقلیتوں کو بھڑکانے سے باز آئے۔ کہا کہ اقلیتیں ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔ سب سے پہلے ہم سبھی ہندوستانی ہیں۔
      Published by:sana Naeem
      First published: