ہندوستان کا پاکستان کو زبردست جواب، انڈین ریلوے نے بند کردی سمجھوتہ ایکسپریس

پاکستان کے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کے بعد ہندوستان نے بھی اس کی آمد ورفت بند کردی ہے۔

Aug 11, 2019 10:51 PM IST | Updated on: Aug 11, 2019 10:57 PM IST
ہندوستان کا پاکستان کو زبردست جواب، انڈین ریلوے نے بند کردی سمجھوتہ ایکسپریس

ہندوستان نے پاکستان کوزبردست جواب دیتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس کی آمدورفت بند کردی۔

انڈین ریلوے نے اتوارکو اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے بین الاقوامی سرحد تک سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی آمد ورفت بند کردی ہے۔ اس سے کچھ ہی دن پہلے پاکستان نے اپنے حلقے میں ٹرین کی خدمات روک دی تھی۔ انڈین ریلوے دہلی سے اٹاری اوراٹاری سے دہلی کے درمیان اس ٹرین کی آمدورفت کرتی تھی جبکہ پاکستان میں یہ ٹرین لاہورسے اٹاری کے درمیان چلائی جاتی تھی۔ مسافراسٹیشن پرٹرین تبدیل کرتے تھے۔

شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسردیپک کمارنے کہا 'لاہوراوراٹاری کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس 14607 اور 14608 کومنسوخ کئے جانے کے پاکستان کے فیصلے کے نتیجےکےطورپردہلی سے اٹاری کے درمیان چلنے والی لنک ایکسپریس ٹرین نمبر14001 اور 14002 بھی منسوخ کی جاتی ہے'۔ افسران نے بتایا کہ اتوارکی خدمات کے لئے دو مسافروں نے ٹکٹ بک کرائے تھے۔

Loading...

اٹاری ریلوے اسٹیشن پرٹرین چھوڑکرچلے گئے پاک ڈرائیوراورگائڈ

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ڈرائیوراورگائڈ ٹرین کو اٹاری ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر واپس لوٹ گئے تھے۔ ہندوستان کی طرف سے ٹرین کو واگھہ بارڈر سے اٹاری بارڈر تک لانے کے لئے اپنا انجن، کرو ممبر اورسیکورٹی گارڈس بھیجنے پڑے۔ پاکستانی عہدیداران نے سیکورٹی کے سبب جمعرات کو واگھہ بارڈرپرٹرین روک دی تھی اورمسافروہاں پھنسے رہے۔

انڈین ریلوے نے اتوارکواعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے بین الاقوامی سرحد تک سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی آمد ورفت بند کردی ہے۔ فائل فوٹو انڈین ریلوے نے اتوارکواعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے بین الاقوامی سرحد تک سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی آمد ورفت بند کردی ہے۔ فائل فوٹو

ہندوستان کےساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات کا درجہ ختم کرنے کے اعلان کے ایک دن بعد پاکستان کے ریلوے وزیرنے اسلام آباد میں جمعرات کو میڈیا سے کہا تھا کہ ان کے ملک نے سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین خدمات بند کردی ہے۔ حالانکہ انڈین ریلوے کے افسران نے کہا تھا کہ ٹرین خدمات معطل نہیں کی گئی ہے اورانہیں پڑوسی ملک سے اس سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جموں وکشمیرسے آرٹیکل 370 اورآرٹیکل 35 اے ہٹائے جانے اورریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو خطوں میں تقسیم کئے جانے کے فیصلے کے بعد پاکستان مسلسل ہندوستان کے خلاف چال چلنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑ رہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے کراچی سے جودھپورتک چلنے والی کراچی ٹو جودھپور تھارایکسپرکی آمد ورفت بند کردی۔

 

Loading...