ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین نے پھر دی دھمکی: آگ سے کھیل رہا ہے ہندستان، سب کچھ جلا بیٹھے گا

چین نے ہندستان کو دھمکی دی ہے کہ وہ امریکپ کی حمایت میں G-7 میں شامل ہوکر آگ سے کھیلنے کا کام کررہا ہے جس سے اسے کافی بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

  • Share this:
چین نے پھر دی دھمکی: آگ سے کھیل رہا ہے ہندستان، سب کچھ جلا بیٹھے گا
چین نے ہندستان کو دھمکی دی ہے کہ وہ امریکپ کی حمایت میں G-7 میں شامل ہوکر آگ سے کھیلنے کا کام کررہا ہے جس سے اسے کافی بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے G-7 ممالک میں روس اور ہندستان کو شامل کئے جانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ روس نے بھلے ہی فی الحال اس میں شامل ہونے کیلئے دلچسپی نہ دکھائی ہو لیکن ٹرمپ نے خود پندستانی وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) سے اس تجویز کو لیکر فون پر بات چیت کی ہے۔ چین نے ہندستان کو دھمکی دی ہے کہ وہ امریکپ کی حمایت میں  G-7  میں شامل ہوکر آگ سے کھیلنے کا کام کررہا ہے جس سے اسے کافی بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

چین کی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمس میں چھپی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپپ ہندستان، روس اوت کچھ دیکگر ممالک کو  G-7  میں شامل کرکے اسے G-10 یا  G-11 بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ اس تجویز میں بھلے ہی ترقی یافتہ ممالک کا فائدہ ہو لیکن ہندستان کا س میں صاف طور سے نقصان ہونا طے ہے۔

چین کا ماننا ہے کہ امریکہ۔چین کشیدگیکے مدنظر ڈونلڈ ٹرمپ یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔ جس سے ہر رف سے چین کو دبانے کی کوشش کی جاسلے۔ چین کے مطابق امریکہ کی انڈو۔پیسوسفک پالیسی میں ہندستان کا اہم کردار ہے کیونکہ نہ صرف وہ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے بلکہ ایک بڑی فوج بھی اس کے پاس ہے۔

ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ سرحد پر گزشتہ کئی دنوں سے تنازعہ بڑھ گیا ہے۔

ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ سرحد پر گزشتہ کئی دنوں سے تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے ہیں۔ پہلے وہاں پر بڑی تعداد میں چینی فوجی جمع ہوگئے تھے۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے بھی اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہندوستان کی انتقامی کارروائی کے بعد چینی فوج دو کلو میٹر پیچھے ہٹی ہے۔ اب ہفتہ کو دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر بات ہوگی۔

گلوبل ٹائمس نے اس بات چیت سے پہلے لکھا کہ ہندوستان میں چین کے تئیں مخالفت کی سوچ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے ملک کی پالیسی بنانے والوں پر بھی دباو پڑ رہا ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ 2018 میں چینی اور ہندوستانی لیڈروں نے غیر رسمی سربراہی میٹنگ کی تھی اور اتفاق پر پہنچ گئے تھے۔ گزشتہ سالوں میں دونوں ممالک کے افسران کے درمیان کے درمیان مسلسل رابطہ بنا رہا ہے۔ ہندوستانی لیڈروں نے تب تک صبر کے ساتھ بات کی تھی۔
گلوبل ٹائمس نے دھمکی آمیز انداز میں امریکہ سے دوری بنانے کا مشورہ بھی دے ڈالی۔ اس نے کہا کہ ہندوستان کو امریکہ یا کسی اور کے اکساوے مین نہیں آنا چاہے۔ یہ دھیان رکھنا چاہئے کہ اصلی کنٹرول لائن (LAC) کے پاس گالوان وادی علاقے میں ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے سبب جدوجہد ہوا تھا۔ اس میں دونوں طرف کے فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی مان چکے ہیں کہ ایل اے سی پر دونوں ممالک کی رائے الگ الگ ہے۔ اس سے واضح ہے کہ چین - ہندوستان سرحد اور ایل اے سی ابھی واضح ہیں۔

گلوبل ٹائمس نے ہندوستانی میڈیا پر بھی نشانہ سادھا۔ اس نے لکھا کہ کچھ ہندوستانی میڈیا ادارے چین کے تئیں جارحانہ الفاظکا استعمال کر رہے ہیں۔ اس سے تنازعہ سلجھے گا نہیں۔ الٹے یہ تنازعہ بھڑکانے والا ہے۔ ہندوستان کو اکساوے میں نہیں آنا چاہئے۔ گلوبل ٹائمس نے امریکہ کو بھی نہیں چھوڑا۔ اس نے لکھا کہ امریکہ بغیر بلائے ہی ہندوستان اور چین کے سرحدی تنازعہ میں مداخلت کنا چاہتا ہے۔ جبکہ، چین اورہندوستان جدوجدہ نہیں بڑھانا چاہتے ہیں۔ امریکہ اس مسئلے پر اپنا فائدہ دیکھ رہا ہے۔ وہ چین پر اسٹریٹجک دباؤ کے لئے ہندوستان کی حمایت کر رہا ہے۔
نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے درمیان لداخ سرحد (Ladakh Border Dispute) پر کشیدگی جیسے ہی کم ہوتی نظر آئے، ویسے ہی چینی پینترے بازی پھر سامنے آگئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ہفتہ کو فوج کے لیفٹیننٹ جنرل رینک کے افسران کی میٹنگ ہونی ہے۔ اس میٹنگ سے ٹھیک قبل چینی میڈیا (Chinese Media) نے ہندوستان پر مشورہ کے انداز میں دباو بنانے کی کوشش کی ہے۔ چینی حکومت کا اہم ترجمان کہے جانے والے ’گلوبل ٹائمس’ (Global Times) نے لکھا کہ ہندوستان کو یہ خوف ہوگیا ہے کہ چین کے خلاف اسے اسٹریٹجک سبقت حاصل ہے۔ ہندوستان میں کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ چین سرحدی تنازعہ پر پیچھے ہٹ سکتا ہے۔
First published: Jun 06, 2020 02:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading