ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان کے خلاف اب پاکستان کا استعمال کر رہا ہے چین، پاک مقبوضہ کشمیر میں نظر آیا جنگی طیارہ

ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے درمیان چین اب پاکستان کا استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اس اسکاردو ایئر بیس پر چینی فضائیہ کی حرکتوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کو محتاط کر دیا ہے۔

  • Share this:
ہندوستان کے خلاف اب پاکستان کا استعمال کر رہا ہے چین، پاک مقبوضہ کشمیر میں نظر آیا جنگی طیارہ
ہندوستان کے خلاف اب پاکستان کا استعمال کر رہا ہے چین، پاک مقبوضہ کشمیر میں نظر آیا جنگی طیارہ

 نئی دہلی: ہندوستان کے ساتھ سرحدی تنازعہ (India-China Border Tension) کے درمیان چین اب پاکستان کا استعمال کر رہا ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اس اسکاردو ایئر بیس پر چینی فضائیہ کی حرکتوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کو محتاط کردیا ہے۔ جون کے مہینے میں ہی 40 سے زیادہ چینی فائٹر زیٹ سے 10 اسکاردو گئے ہیں۔ ایسے میں خدشہ ہے کہ اسکاردو کا استعمال چینی فضائیہ ہندوستان میں حملے کے لئے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔


ذرائع کے مطابق، لداخ کے خلاف استعمال کرنے کے لئے چین کے پاس تین ایئر بیس ہیں، جہاں سے اس کے فائٹر ایئرکرافٹ کارروائی کرسکتے ہیں۔ یہ ہیں کاشگر، ہوتان اور نگری گرگنسا، لیکن ان کی ہندوستان کے خلاف کارروائی کرنے کی صلاحیت محدود ہیں۔ کاشگر کی لیہہ سے دوری 625 کلو میٹر، لیہہ سے کھوتان کی دوری 390 کلو میٹر اور لیہہ سے گرگنسا کی دوری 330 کلو میٹر ہے۔ یہ سبھی تبت میں 11000 فٹ سے زیادہ اونچائی پر واقع ہے۔


یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسکاردو کی لیہہ سے دوری 100 کلو میٹر کے آس پاس اور کارگل سے 75 کلومیٹر کے آس پاس ہے۔ یہاں کے ایئربیس میں دو رن وے ہیں، جن میں سے ایک ڈھائی کلو میٹر لمبا اور دوسری 3.5 کلو لمبا ہے۔ یہاں سے چینی فائٹر جیٹس آسانی سے کارروائی کر کے واپس لوٹ سکتے ہیں۔ وہیں، اگر ہندوستان اسکاردو پر جوابی کارروائی کرتا ہے تو پاکستان کو جنگ شروع کرنے کا آسان بہانا مل جائے گا۔


دوسری جانب، ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آئی ایس آئی نے چینی خفیہ ایجنسی منسٹری آف اسٹیٹ سیکورٹی ایم ایس ایس کے لوگوں کو دہشت گردانہ تنظیم البدر کے دہشت گردوں سے ملوایا ہے۔ اس میٹنگ کا مقصد دہشت گردوں کو کشمیر میں ہتھیاروں کی سپلائی اور فنڈنگ کرنا ہے۔ جہاں ایک طرف آئی ایس آئی چینی خفیہ ایجنسی ایم ایس ایس کے لوگوں کو دہشت گردوں سے ملوا رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف میر پور، پی اوکے کے ایک ٹریننگ کیمپ میں پاکستانی فوج اوئینگر مسلمانوں کو ٹریننگ دے رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں پاکستانی جہادی گروپ بھی بلوچستان میں اوئنگر مسلمانوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت تبلیغی جنوبی شنجیانگ میں اوئنگر مسلمانوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

سندیپ بول کی رپورٹ
First published: Jul 01, 2020 11:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading