ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندستان نے سعودی عرب میں شہریوں پر میزائل حملے کی مذمت کی

ہندستان نے سعودی عرب میں شہری علاقوں کو نشانہ بناکر کئے گئے تازہ میزائل حملوں کی مذمت کی ہے اور دہشت گردی اور ہر طرح کے تشددکے خلاف لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیاہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 28, 2018 04:12 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندستان نے سعودی عرب میں شہریوں پر میزائل حملے کی مذمت کی
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار ۔ فوٹو : اے این آئی

دہلی۔ہندستان نے سعودی عرب میں شہری علاقوں کو نشانہ بناکر کئے گئے تازہ میزائل حملوں کی مذمت کی ہے اور دہشت گردی اور ہر طرح کے تشددکے خلاف لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیاہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے سعودی عرب میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بارے میں سوالوں کے جواب میں کہا ،’’ہم ریاض اور دیگرشہری علاقوں کے نشانہ بناکر کئے گئے تازہ میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ "ہم معصوم شہریوں کی زندگی کو لاحق خطرے میں اضافہ سے فکر مندہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم ہر طرح کی دہشت گردی اور تشدد کے خلاف لڑائی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے سلامتی دستوں نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے جانے والے کئ میزائیلوں کو تباہ کردیا ہے جنھیں ریاض اور دیگر شہروں میں شہریوں کو نشانہ بناکر داغاگیاتھا۔ان حملوں میں ایک میزائل کی زد میں آنے سے ایک مصری شہری کی موت کی خبرہے ۔

First published: Mar 28, 2018 03:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading