உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کینیڈا میں بھگواد گیتا پارک میں توڑ پھوڑ کی مذمت، ہندوستان نے کی فوری کارروائی کی اپیل

     ان جرائم کے مرتکب افراد کو کینیڈا میں اب تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا ہے۔

    ان جرائم کے مرتکب افراد کو کینیڈا میں اب تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا ہے۔

    اوٹاوا میں ہندوستان کے ہائی کمیشن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم برامپٹن کے شری بھگواد گیتا پارک میں نفرت انگیز جرائم کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم کینیڈین حکام اور پیل پولیس پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحقیقات کریں اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • INTER, IndiaCanadaCanadaCanada
    • Share this:
      نیوز 18 ڈاٹ کام کے مطابق کینیڈا میں ہندوستانی شہریوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تیزی سے اضافہ کی اطلاعات آرہی ہیں۔ تاہم کینیڈا میں ایک پارک سے متعلق حالیہ واقعے نے کمیونٹی ہندوستانی میں کشیدگی کی ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے۔ حال ہی میں نقاب کشائی کی گئی شری بھگواد گیتا پارک کے نشان کی کینیڈا کے برامپٹن میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

      اطلاعات کے مطابق پہلے ٹرائیرز پارک کہا جاتا تھا اور بعد میں اس کا نام شری بھگواد گیتا پارک (Shri Bhagavad Gita Park ) رکھا گیا۔ اس واقعے کی تصدیق میئر پیٹرک براؤن نے یکم اکتوبر کو کی جنہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ملک میں تشدد کی ایسی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اوٹاوا میں ہندوستان کے ہائی کمیشن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم برامپٹن کے شری بھگواد گیتا پارک میں نفرت انگیز جرائم کی مذمت کرتے ہیں۔

      مجرموں کے خلاف فوری کارروائی:

      ہندوستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ ہم کینیڈین حکام اور پیل پولیس پر زور دیتے ہیں کہ وہ تحقیقات کریں اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ کینیڈا میں 1.6 ملین ہندوستانی نژاد اور غیر مقیم ہندوستانی آباد ہیں۔ اس سال ہندو عبادت گاہوں پر کئی حملوں کا مشاہدہ کیا گیا۔

      اس طرح کی کارروائیاں ہندوستانی حکومت کو خطرے میں ڈالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جس نے اپنی حالیہ ایڈوائزری میں ملک میں اپنے شہریوں اور اس پر جانے والے طلبہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ نفرت پر مبنی جرائم، فرقہ وارانہ تشدد اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ کے بارے میں چوکس رہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      مسلسل چوتھی بار بڑھا ریپو ریٹ، آج  0.50 فیصد کا اضافہ، مہنگا ہوا قرض

      نفرت انگیز جرائم، فرقہ وارانہ تشدد اور ہندوستان مخالف سرگرمیاں:

      وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا میں نفرت انگیز جرائم، فرقہ وارانہ تشدد اور ہندوستان مخالف سرگرمیوں کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خارجہ اور کینیڈا میں ہمارے ہائی کمیشن/قونصلی جنرل نے ان واقعات کو کینیڈین حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور ان سے مذکورہ جرائم کی تحقیقات کرنے اور مناسب کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان جرائم کے مرتکب افراد کو کینیڈا میں اب تک انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      تلنگانہ میں درج فہرست قبائل کے کوٹہ بڑھا کر 10 فیصد کیا گیا، مسلمانوں کیلئے 12 فیصد ریزرویشن کب ملے گا؟



      اس کے علاوہ ہندوستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اوٹاوا میں ہندوستان کے ہائی کمیشن یا ٹورنٹو اور وینکوور کے قونصل خانوں میں اپنی ویب سائٹس یا مداد پورٹل کے ذریعے اندراج کریں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: