ہندستان کی طرف سے پاکستان کو بھیجی جا سکتی ہے کورونا وائرس ویکسین: رپورٹ
ہندوستانی ویکسین کی دنیا بھر میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ اب تک تقریبا 92 ممالک حکومت ہند سے ویکسین خریدنے پر خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پڑوسی ملک پاکستان بھی ہندستان سے ویکسین کی خوراک لے سکتا ہے؟
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 22, 2021 09:11 AM IST

ہندوستانی ویکسین کی دنیا بھر میں بہت زیادہ مانگ ہے۔
نئی دہلی. کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) کو ہرانے کے لئے ہندستان کی جانب سے پڑوسی ممالک کی مسلسل مدد کی جارہی ہے۔ ہندستان اب تک بنگلہ دیش ، نیپال ، بھوٹان اور مالدیپ کو کورونا ویکسین (Covid-19 Vaccine) کی لاکھوں خوراکیں بھیج چکا ہے۔ ہندوستانی ویکسین کی دنیا بھر میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ اب تک تقریبا 92 ممالک حکومت ہند سے ویکسین خریدنے پر خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پڑوسی ملک پاکستان بھی ہندستان سے ویکسین کی خوراک لے سکتا ہے؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق (Neighborhood) فرسٹ پالیسی کے تحت ہندوستان اپنے پڑوسی اور قریبی ممالک کو کورونا ویکسین بھیج رہا ہے۔ ہندی اخبار دینک بھاسکر نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ پی ایم مودی انسانیت کے نام پر پڑوسی ممالک کو کورونا ویکسین دے رہے ہیں۔ ایسے میں اگر پاکستان بھی ویکسین مانگتا ہے تو اسے ہندوستان کو دینے میں کوئی حرج نہیں ہوگا۔ بتادیں کہ پاکستان نے اب تک دو ویکسینوں کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ یہ چین کی ویکسین سونوفارم اور آکسفورڈ ایسٹرا زینیکا کے کووی شیلڈ ہیں۔
ہندستان سے ویکسین لینے کے دو راستے۔۔۔