ہندوستان نے پاکستان کے الزامات کا دیا زبردست جواب، بے بنیاد الزام نہ لگائے پاکستان
ہندوستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کو یا ددلانا چاہوں گی کہ ہندوستان میں بھی 2014 پشاورحملے کی مذمت کی گئی تھی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 30, 2018 03:09 PM IST

اقوام متحدہ میں ہندوستان کی سفیراینم گمبھیر نے پاکستان کو جواب دیا۔
ہندوستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ذریعہ لگائے گئے دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے جیسے الزامات کی تردید کرتے ہوئے پاکستان کو زبردست جواب دیا ہے۔ پاکستان وزیرخارجہ قریشی نے ہندوستان پر2014 میں پشاور کے اسکول میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شامل ہونے کا الزام لگایا تھا۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کی سفیراینم گمبھیر نے پاکستان کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چارسال قبل پشاورکے اسکول پرجان لیوا دہشت گردانہ حملے سے متعلق یہ الزام بے بنیاد ہے۔ پاکستان کی نئی حکومت کو یا ددلانا چاہوں گی کہ ہندوستان میں بھی 2014 پشاور حملے کی مذمت کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں حملے میں مارے گئے بچوں کو یاد کرتے ہوئے دومنٹ کی خاموشی اختیارکرکے خراج عقیدت پیش کی گئی تھی۔ رائٹ ٹورپلائی کے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ مشن میں ہندوستان کی سفیراینم گمبھیرنے قریشی کے الزامات کی مضبوطی سے تردید کی۔
اینم گمبھیر نے کہا کہ پاکستان بھلے ہی کہے کہ اس نے دہشت گردی پرنکیل کس دی ہے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ دہشت گرد آج بھی وہاں کھلے عام گھوم رہے ہیں اورلوگوں کوالیکشن تک لڑوا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی وزیرخارجہ نے یواین میں کشمیرکا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا "اس سے دونوں ممالک میں تنازعہ"۔
یہ بھی پڑھیں: سشما سوراج بولیں پاکستان میں دہشت گرد حافظ سعید کھلےعام گھوم رہا ہے، انتخابات لڑ رہا ہے
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں سشما سوراج نے کھولی پاک کی پول، دہشت گردی پر نہ چہرے پر جھینپ، نہ ماتھے پرشکن