உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’انفارمیشن ٹکنالوجی میں ہندوستان دنیا کا قائد، بین الاقوامی دہشت گردی میں پڑوسی ملک آگے‘ جے شنکر

    جے شنکر نے یو این جی اے کے موقع پر دیگر عالمی رہنماؤں اور نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں

    جے شنکر نے یو این جی اے کے موقع پر دیگر عالمی رہنماؤں اور نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کیں

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں دنیا کو ساتھ لے کر چلنے میں کافی حد تک کامیاب ہیں۔ پہلے دوسرے ممالک اس مسئلے کو یہ سوچ کر نظر انداز کر دیتے تھے کہ اس سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ کہیں اور ہو رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaPakistanPakistan
    • Share this:
      وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہندوستان انفارمیشن ٹکنالوجی کے میدان میں دنیا کا قائد ہے اور انھوں نے پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی دہشت گردی میں پڑوسی ملک سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان دہشت گردی پر عمل پیرا ہے، اس طرح کسی اور ملک نے دہشت گردی کو رواج نہیں دیا ہے۔

      انھوں نے کہا کہ ہم آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) کے ماہر ہیں وہ (پاکستان) بین الاقوامی دہشت گردی کا ماہر ہے۔ یہ معاملہ برسوں سے جاری ہے، لیکن ہم دنیا کو سمجھا سکتے ہیں کہ دہشت گردی دہشت گردی ہے، آج یہ ہمارے خلاف ہو رہی ہے، کل یہ آپ کے خلاف ہو گی۔۔

      جے شنکر نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی سفارت کاری نے دوسرے ممالک کو دہشت گردی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح دہشت گردی کی ہے کوئی اور ملک نہیں کرتا۔ آپ مجھے دنیا میں کہیں بھی دکھائیں کہ پاکستان نے اتنے سال میں ہندوستان کے خلاف کیا کیا؟ 26/11 کے ممبئی حملے کے بعد ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کو واضح کریں کہ اس قسم کا رویہ اور عمل ناقابل قبول ہے اور اس کے نتائج برآمد ہوں گے ۔

      وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں دنیا کو ساتھ لے کر چلنے میں کافی حد تک کامیاب ہیں۔ پہلے دوسرے ممالک اس مسئلے کو یہ سوچ کر نظر انداز کر دیتے تھے کہ اس سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ کہیں اور ہو رہا ہے۔ آج دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں پر دباؤ ہے۔ یہ ہماری سفارت کاری کی ایک مثال ہے۔

      یو این جی اے میں بھی جے شنکر نے کہا تھا کہ ہندوستان سرحد پار دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اپروچ پر قائم ہے جو کئی دہائیوں سے اس کا شکار ہے۔ دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی کا خمیازہ بھگتنے کے بعد ہندوستان مضبوطی سے زیرو ٹالرنس'نقطہ نظر کی وکالت کرتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      انھوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے، چاہے وہ محرک کچھ بھی ہو اور کوئی بھی بیان بازی، خواہ کتنی ہی مقدس کیوں نہ ہو، خون کے دھبے چھپا نہیں سکتی۔ اقوام متحدہ دہشت گردی کا جواب اس کے مجرموں پر پابندی لگا کر دیتا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: