! ہندوستان چلا چین کی ’چال‘، امریکہ کی پابندی کو خارج کر خریدے گا تیل
ایران سے ٹریڈ وار کے درمیان امریکہ نے ہندوستان اور چین سمیت سبھی ممالک پر ایران سے خام تیل کا چار نومبر تک امپورٹ بند کرنے کیلئے کہا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 04, 2018 09:50 AM IST

ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر اعظم مودی
ایران سے ٹریڈ وار کے درمیان امریکہ نے ہندوستان اور چین سمیت سبھی ممالک پر ایران سے خام تیل کا چار نومبر تک امپورٹ بند کرنے کی ڈیڈ لائن طے کی ہے ۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہاں سے تیل امپورٹ کرنے والے ممالک کے خلاف اس نے اقتصادی پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے ۔
لیکن ذرائع کے مطابق، ہندوستانی حکومت نے امریکہ کی مبینہ دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تمام ریاستوں کے ریفائنری کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان ریفائنری کمپنیوں میں ٹاپ کمپنی شپینگ آف انڈیا بھی شامل ہے۔
امریکہ نے گزشتہ ہفتہ ہی ہندوستان سمیت دیگر ممالک کو ایران سے تیل نہ خریدنے کی ہدایت دی تھی۔ چین اور ہندوستان نے گزشتہ تین ماہ سے ہر دن تقریباََ 14 لاکھ بیرل خام تیل درآمد کیا ہے۔ ہندوستان چین کے بعد ایران سے خام تیل خریدنے والا دوسرا سب سے بڑا خریدار ہے۔