உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UN میں ہندوستان کو ملے گا فرانس کا ساتھ، پیرس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کے بعد اتفاق

    پیرس میں ہندوستان اور فرانس  کے درمیان اہم موضوعات پر تبادلہ خیال

    پیرس میں ہندوستان اور فرانس کے درمیان اہم موضوعات پر تبادلہ خیال

    India-France Relation: ہندوستانی وزارت خارجہ نے پریس ریلیز جاری کرکے جانکاری دی ہے کہ ہندوستان اور فرانس نے 30 اگست کو پیرس میں یو این ایس سی اور دیگر کثیر الجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان جاری شراکت کو مختلف اسٹیجوں پر مضبوطی کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق رائے ہوا۔ اس میں دہشت گردی کا موضوع بھی شامل رہا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان اور فرانس نے 30 اگست کو پیرس میں یو این ایس سی اور دیگر کثیر الجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں فریق نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کئے۔ ہندوستانی وفد کی قیادت جوائنٹ سکریٹری (اقوام متحدہ میں سیاسی امور) پرکاش گپتا نے کی۔ اس ٹیم میں پیرس میں ہندوستانی سفارت خانہ کے افسر بھی شامل رہے۔ وہیں فرانس کی طرف سے وفد کے سربراہ فیبین پینونے اور دیگر سینئر افسران اس میں شامل رہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے پریس ریلیز جاری کرکے اس کی جانکاری دی۔

      دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ہوئی اس میٹنگ میں ہندوستان-فرانس اسٹرٹیجک پارٹنرشپ پر مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے متعلق مخصوص امور پر خیالات کا اظہار کیا گیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان جاری شراکت داری کو مختلف اسٹیج پر مضبوطی کے ساتھ جاری رکھنے پر اتفاق رائے بنا۔ اس میں دہشت گردی کا موضوع بھی شامل رہا۔

      وزارت خارجہ کی پریس ریلیز۔ (تصویر- ANI)
      وزارت خارجہ کی پریس ریلیز۔ (تصویر- ANI)


      ہندوستان فرانس کے نمائندوں کے درمیان ہوئی اس بات چیت میں دونوں فریق نے اپنی ترجیحات رکھیں۔ اس کے علاوہ ستمبر اور دسمبر 2022 میں فرانس اور ہندوستان کی یو این ایس سی کی آئندہ صدارت کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ستمبر 2022 میں ہونے والے یو این جنرل اسمبلی کے 77ویں سیشن پر بات چیت ہوئی۔

      اس سے پہلے 17 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی تھی۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے بتایا تھا کہ دونوں لیڈران کے درمیان دفاعی تعاون، منصوبوں اور ایٹمی توانائی میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران عالمی غذائی تحفظ سے متعلق اہم چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: