India-Sri Lanka Relations:چین کو پیغام!سری لنکاکی فوج کو ڈورنیئر میریٹائم پٹرولنگ ایئرکرافٹ دے کر ہندوستان نے کھیلا داؤ
ڈورنیئر میری ٹائم پٹرولنگ ایئرکرافٹ۔
India-Sri Lanka Relations: ہندوستانی بحریہ کے وائس چیف، وائس ایڈمرل گھورپاڈے کا ڈورنیئر طیارہ سری لنکا کو دینا ایک بڑا داؤ مانا جارہا ہے۔ کیونکہ آج منگل 16 اگست کو چینی جاسوس جہاز سری لنکا میں ڈاک کرنے پہنچ رہا ہے۔
India-Sri Lanka Relations: سری لنکا(Sri Lanka) میں چین(China) کے جاسوسی جہاز کی آمد سے ایک دن قبل ہندوستانی بحریہ(Indian Navy) نے سری لنکا کی فوج(Sri Lanka Army) کو ڈورنیئر میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ (Dornier Aircraft)دے کر بڑا داؤ کھیلا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے نائب سربراہ نے کولمبو میں صدر رانیل وکرماسنگھے کی موجودگی میں یہ جاسوس طیارہ سری لنکا کی فوج کو پیش کیا۔ کولمبو میں منعقدہ فوجی تقریب میں سری لنکا کے صدر وکرما سنگھے اور ہندوستانی بحریہ کے شریک سربراہ وائس ایڈمرل ایس این گھورپاڈے کے علاوہ سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سری لنکا کے وزیر دفاع اور سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمشنر گوپال باگلے بھی موجود تھے۔
ہندوستان کی قومی سلامتی سے متعلق ایک سینئر عہدیدار نے دارالحکومت دہلی میں بتایا کہ یہ ڈورنیئر طیارہ سری لنکا کو ساگر نیتی یعنی سیکورٹی اینڈ گروتھ فار آل ان دا ریجن کے تحت دیا گیا ہے۔ یہ جاسوس طیارہ سری لنکا کی میری ٹائم سیکورٹی کی صلاحیتوں میں بہت اضافہ کرے گا۔ ڈورنیئر طیارہ ہندوستان اور سری لنکا کے باہمی تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
Ceremonial welcome for #India's latest gift to the people of #SriLanka in the august presence of President H.E @RW_UNP and other dignitaries. Dornier 228 Aircraft which was handed over to @airforcelk will add to 🇱🇰's security. pic.twitter.com/IDjSGJgjjM
کیا چین کو ہے جواب؟ ہندوستانی بحریہ کے وائس چیف، وائس ایڈمرل گھورپاڈے کا ڈورنیئر طیارہ سری لنکا کو دینا ایک بڑا داؤ مانا جارہا ہے۔ کیونکہ آج منگل 16 اگست کو چینی جاسوس جہاز سری لنکا میں ڈاک کرنے پہنچ رہا ہے۔ چین کا یوآن وانگ جہاز سری لنکا کی ہمبنٹوٹا بندرگاہ پہنچ رہا ہے۔ کہنے کو تو یہ جہاز ایک تحقیقی اور سروے کا جہاز ہے اور ایندھن بھرنے کے لیے ہمبنٹوٹا پہنچ رہا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین اسے جاسوسی کے لیے استعمال کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ جہاز دراصل ایک بیلسٹک اور سیٹلائٹ ٹریکنگ جہاز ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔