உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان موضوع پر آئندہ ماہ دہلی میں میٹنگ، پاکستان کو بھی بھیجا گیا دعوت نامہ

    افغانستان موضوع پر آئندہ ماہ دہلی میں میٹنگ، پاکستان کو بھی بھیجی گئی دعوت

    افغانستان موضوع پر آئندہ ماہ دہلی میں میٹنگ، پاکستان کو بھی بھیجی گئی دعوت

    افغانستان کے ہی موضوع پر ایک میٹنگ 20 اکتوبر کو روس میں بھی منعقد ہونی ہے۔ حالانکہ اس میں طالبان اور ہندوستان دونوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان (India) آئندہ ماہ افغانستان (Afghanistan) کے حالات پر ایک میٹنگ کا انعقاد کرنے والا ہے، جس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روس اور چین جیسے ممالک کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق، یہ میٹنگ 10 اور 11 نومبر کو ہوگی۔ اس میٹنگ میں افغانستان کے سیکورٹی سے متعلق موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس میٹنگ کی صدارت قومی سیکورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال (National Security Advisor Ajit Doval) کریں گے۔
      ’سنڈے ایکسپریس‘ کے مطابق، میٹنگ کے لئے افغانستان کے پڑوسیوں جیسے پاکستان، ایران، تاجکستان، ازبکستان اور روس، چین سمیت اہم ممالک کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ یوروپی یونین، فرانس، جرمنی اور یوکے، امریکہ اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بھی دعوت نامہ بھیجا جا رہا ہے۔ حالانکہ یہ ابھی تک واضح نہین ہے کہ طالبان کے نمائندے نئی دہلی میں منعقدہ اجلاس کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

      پاکستان کے این ایس اے معید یوسف کو بھی اجلاس کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔ اگر وہ میٹنگ میں آتے ہیں تو سال 2016 کے بعد سے کسی پاکستانی افسر کا ہندوستان کا پہلا اعلیٰ سطحی سفر ہوگا۔ اس سے قبل اجیت ڈوبھال جون میں تاجکستان کی راجدھانی دوشانبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے اعلیٰ سیکورٹی افسران کی میٹںگ میں شامل ہوئے تھے۔ اس دوران پاکستانی این ایس اے بھی موجود تھے۔ حالانکہ اس دوران دونوں ممالک کے افسران کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

      مئی میں بھی ہونی تھی میٹنگ

      واضح رہے کہ ایسی ہی ایک میٹنگ 20 اکتوبر کو روس میں بھی منعقد ہے۔ حالانکہ اس میں طالبان اور ہندوستان، دونوں کو مدعو کیا گیا ہے، لیکن ہندوستان فی الحال طالبان کو اپنی میٹنگ میں مدعو کرنے سے بچ رہا ہے کیونکہ اب تک وہ عالمی امیدوں پر کھرا نہیں اترسکے ہیں۔ ہندوستان نے اس سال مئی میں بھی ایسی ہی ایک میٹنگ کی تجویز رکھی تھی، لیکن کورونا وبا کی دوسری لہر کے سبب میٹنگ نہیں ہو پائی تھی۔ اس میٹنگ میں بھی پاکستان کے این ایس اے کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: