روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے اپنائی گئی خارجہ پالیسی میں عالمی پلیٹ فارم پر ہندوستان کو خاص معاون کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اس میں چین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ خارجہ پالیسی سے متعلق 42 صفحات کے دستاویز میں ہندوستان اور روس کو پالیسی ساز شراکت دار بتاتے ہوئے تعلقات کو گہرا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی سرکار نے دوہرایا ہے کہ ان کے لیے ہندوستان کے ساتھ رشتو کی اہمیت آنے والے دنوں میں مزید بڑھے گی۔
ہندوستان اور روس کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پانچ اہم ستونوں پر مبنی ہے - سیاست، دفاع، سول نیوکلیئر توانائی، انسداد دہشت گردی تعاون اور خلا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سرد جنگ کے زمانے سے ہی گہرے ہیں۔ دستاویز کے مطابق، روس ہندوستان کے ساتھ خاص طور پر مراعات یافتہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی تیاری جاری رکھے گا تاکہ باہمی طور پر فائدہ مند بنیادوں پر تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جا سکے۔ ولادیمیر پوتن نے دی منظوری
اس کے علاوہ روس باہمی تجارت کا حجم بڑھانے، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعلقات کو مضبوط کرنے پر خصوصی زور دے گا۔ ان کی کاروبار، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سے متعلق دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی کوشش ہوگی۔ صدر پوتن نے جمعرات کو اپنی حکومت کی نئی خارجہ پالیسی کے مسودے کی منظوری دی، جس میں روس کی مستقبل کی سفارت کاری پر غور و فکر کیا گیا ہے۔ اس میں ہندوستان کو اپنا اہم اتحادی بتائے جانے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان آنے والے وقت میں کئی اور بڑے فیصلے ہو سکتے ہیں۔
روس، ہندوستان کے ساتھ مل کر یہ بھی کوشش کرے گا کہ غیر دوست ممالک اور ان کے اتحاد کی تباہ کن کارروائیوں کی مخالف بھی جاری رہے۔ اس مسودے میں صدر پوتن نے ہندوستان کی رکنیت والے تین تنطیموں برکس، آر آئی سی اور شنگھائی تعاون تنظیم کو مزید مضبوط بنانے کی بات کہی ہے۔ روس نے کہا ہے کہ وہ ان تنظیموں کو اس لیے مضبوط کرنا چاہتا ہے تا کہ دنیا میں ایک نہیں بلکہ کئی ساری طاقتیں ہوں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔