ہوم » نیوز » عالمی منظر

اقوام متحدہ کے اسٹیج سے پاکستان کے وزیر اعظم نے بولا جھوٹ، جنگ بھڑکانے والی زبان اور نفرت پھیلائی: ہندستان

ونیتو نے کہا کہ ' پاکستان کے لیڈر نے آج ان لوگوں کا ذکر کیا ہے جو نفرت اور تشدد کو بھڑکانے کے لئے اکساتے ہیں۔ لیکن، جیسے جیسے وہ آگے بڑھتے گئے، ہم حیران رہ گئے، کیا وہ خود کا ذکر کر رہے تھے؟' ونیتو نے کہا کہ ' اس ہال نے ایسے شخص کو سنا جس کے پاس خود کے لئے دکھانے کے لئے کچھ نہیں تھا'۔

  • Share this:
اقوام متحدہ کے اسٹیج سے پاکستان کے وزیر اعظم نے بولا جھوٹ، جنگ بھڑکانے والی زبان اور نفرت پھیلائی: ہندستان
اقوام متحدہ میں ہندستان کے فرسٹ سکریٹری مجیتو ونیتو

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ (United Nations @75) کے موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بین اقوامی اسٹیج سے ہندستان کے خلاف زہر اگلا اور کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔ جس پر ہندستان نے واضح کر دیا کہ جموں وکشمیر ہندستان کا لازمی جزو ہے۔ ہندستان نے کہا کہ پاکستان قبضہ والے کشمیر کی جگہ بھی خالی کرے۔ اقوام متحدہ میں جواب دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے انڈین مشن کے فرسٹ سکریٹری مجیتو ونیتو (Mijito Vinito) نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر اب صرف پی او کے پر ہی بات باقی ہے۔ ہندستان کے خلاف عالمی اسٹیج سے جھوٹ پھیلانے والے عمران کو مجیتو نے منھ توڑ جواب دیا ہے۔


ونیتو نے کہا کہ ' پاکستان کے لیڈر نے آج ان لوگوں کا ذکر کیا ہے جو نفرت اور تشدد کو بھڑکانے کے لئے اکساتے ہیں۔ لیکن، جیسے جیسے وہ آگے بڑھتے گئے، ہم حیران رہ گئے، کیا وہ خود کا ذکر کر رہے تھے؟' ونیتو نے کہا کہ ' اس ہال نے ایسے شخص کو سنا جس کے پاس خود کے لئے دکھانے کے لئے کچھ نہیں تھا۔ جس کے پاس بولنے کے لئے کوئی حصولیابی نہیں تھی اور دنیا کے لئے کوئی مناسب مشورہ نہیں تھا۔ اس کے بجائے انہوں نے اس اسمبلی کے توسط سے جھوٹ، غلط اطلاعات، دھمکی اور نفرت کو پھیلایا'۔


فرسٹ سکریٹری نے کہا کہ یہ' وہی ملک ہے جو اسٹیٹ فنڈ سے خونخوار اور فہرست میں شامل دہشت گردوں کو پنشن دیتا ہے۔ آج ہم نے جس لیڈر کو سنا وہ وہی شخص ہے جنہوں نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ دہشت گرد اسامہ بن لادن ایک 'شہید' ہیں۔


اب صرف پی او کے پر بات چیت

کشمیر کے معاملہ پر ونیتو نے کہا کہ ' جس لیڈر نے زہر اگلا اسی لیڈر نے سال 2019 میں امریکہ میں عوامی طور پر قبول کیا ہے کہ اس کے ملک میں ابھی بھی تقریبا 30,000-40,000 دہشت گرد ہیں جنہیں پاکستان سے ٹریننگ دی گئی ہے اور وہ افغانستان میں اور جموں وکشمیر میں لڑے ہیں'۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 26, 2020 11:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading