ہوم » نیوز » عالمی منظر

سارک میٹنگ: سشما سوراج نے اٹھایا تھا دہشت گردی کا موضوع، پھرآمنے سامنے ہوں گے ہند - پاک

ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکراورپاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کے روز 26 ستمبرکو ہونے والی میٹنگ میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

  • Share this:
سارک میٹنگ: سشما سوراج نے اٹھایا تھا دہشت گردی کا موضوع، پھرآمنے سامنے ہوں گے ہند - پاک
سارک میٹنگ: سشما سوراج نے اٹھایا تھا دہشت گردی کا موضوع، پھرآمنے سامنے ہوں گے ہند - پاک

نیو یارک میں 26 ستمبرکو سارک ممالک کی میٹنگ میں ہندوستان اورپاکستان کے وزرائے خارجہ آمنے سامنے ہوں گے۔ ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جے شنکراورپاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ہفتہ کو میٹنگ میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ گزشتہ سال سارک ممالک کی میٹنگ میں اس وقت کی وزیرخارجہ آنجہانی سشما سوراج نے دہشت گردی کا موضوع اٹھایا تھا۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبرماہ میں اس وقت کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے نیویارک میں سارک میٹنگ کے دوران اپنی تقریرمیں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک ساتھ کام کرنے کی بات پرزوردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کی معاشی ترقی، رفتاراورعلاقائی تعاون کے لئے امن اورسیکورٹی کا ماحول بے حد ضروری ہے۔


دہشت گردی پرپاکستان کو گھیرا تھا


پاکستان پرنشانہ سادھتے ہوئے سشما سوراج نے کہا تھا 'ہمارے علاقے میں امن اوراستحکام کے لئے دہشت گردی واحد سب سے بڑا خطرہ ہے۔ یہ ضروری ہے کہ دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑنے کے لئے بغیرکسی بھید بھاؤ اورتعصب کے حمایت کی جائے'۔ وہیں پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سشما سوراج کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ سارک میں بیان  دینے کے بعد سشما سوراج وہاں سے چلی گئی تھیں اورانہوں نے شاہ محمود قریشی کے بیان کا انتظارنہیں کیا۔ اس پرپاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتراض بھی ظاہرکیا تھا۔
First published: Sep 01, 2019 12:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading