پاکستان نے 537 قیدیوں کی فہرست ہندوستان کو سونپی
پاکستان نے سفارتی رابطہ معاہدہ (قونصلر رسائی) کے تحت 537ہندوستانی قیدیوں کی فہرست یہاں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کو سونپی ہے۔
- UNI
- Last Updated: Jan 01, 2019 11:37 PM IST

علامتی تصویر
پاکستان نے سفارتی رابطہ معاہدہ (قونصلر رسائی) کے تحت 537ہندوستانی قیدیوں کی فہرست یہاں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کو سونپی ہے۔ ریڈیو پاکستان نے آج یہ اطلاع دی ہے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں 54 قیدی عام شہری ہیں جبکہ 483 ماہی گیر ہیں۔
خیال رہے کہ سال2008 میں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان قیدیوں کی معلومات ایک دوسرے سے شریک کرنے کے سلسلے میں ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ملک یکم جنوری اور یکم جولائی کو سال میں دو مرتبہ ایک دوسرے کے یہاں جیل میں بند قیدیوں کی اطلاعات فراہم کرتے ہیں۔
دونوں ملکوں نے سال 1988میں نیوکلیائی تنصیبات پر حملوں کو روکنے سے متعلق ایک معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت ہندوستان اور پاکستان ہر سال یکم جنوری کو اپنے نیوکلیائی تنصیبات کی معلومات ایک دوسرے سے شریک کرتے ہیں۔