உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوکرین تنازعہ پر ہندستان کا موقف، کہا۔ یہ بین الاقوامی برادری کیلئے سنگین تشویش کا معاملہ

    روچیرا کمبوج  (Ruchira Kamboj) نے کہا کہ یوکرین تنازعہ کی رفتار بین الاقوامی برادری کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔   ہندستان نے بار بار دشمنی کے فوری خاتمے اور اس تنازعے کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    روچیرا کمبوج (Ruchira Kamboj) نے کہا کہ یوکرین تنازعہ کی رفتار بین الاقوامی برادری کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔ ہندستان نے بار بار دشمنی کے فوری خاتمے اور اس تنازعے کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    روچیرا کمبوج (Ruchira Kamboj) نے کہا کہ یوکرین تنازعہ کی رفتار بین الاقوامی برادری کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔ ہندستان نے بار بار دشمنی کے فوری خاتمے اور اس تنازعے کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Internationalukraine, Indiaukraineukraineukraine
    • Share this:
      اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل Representative روچیرا کمبوج (Ruchira Kamboj)  نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے اجلاس میں یوکرین تنازعہ پر ہندوستان کا رخ پیش کیا۔ روچیرا کمبوج نے کہا کہ یوکرین تنازعہ کی رفتار بین الاقوامی برادری کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔ ہندستان نے بار بار دشمنی کے فوری خاتمے اور اس تنازعے کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

      روچیرا کمبوج نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی یہ بات واضح طور پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ازبکستان کے سمرقند میں ہونے والی ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر کہی تھی۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ عالمی نظام بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین تنازعہ پر ہندوستان کا نقطہ نظر انسانی بنیاد پر جاری رہے گا، ہم اقتصادی بحران کے تحت عالمی جنوب میں اپنے کچھ پڑوسیوں اور یوکرین کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کر رہے ہیں۔

      امریکہ نے یو این ایس سی میں پوتن پر سادھا نشانہ
      اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بتایا کہ "گزشتہ ہفتے 100 سے زائد ممالک کے رہنما اقوام متحدہ کے چارٹر سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کے لیے نیویارک میں جمع ہوئے۔ ایک اعلیٰ سطحی ہفتہ میں شرکت کے بجائے صدر پیوٹن نے روس میں نئی ​​بھرتیوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے غیر قانونی طور پر روس کے فوجی کنٹرول میں آنے والے علاقوں کو اچانک ریفرنڈم کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

      لنڈا نے مزید کہا کہ "پوٹن نے روس کے ناجائز فوجی فائدہ کو محفوظ کرنے کیلئے ایک غیر جوہری ملک پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی۔ ان سب کا مقصد واضح ہے کہ روس اس کا احترام نہیں کرتا۔"
      روچیرا بھوٹان میں ہندوستان کی پہلی خاتون سفیر تھیں
      اس سے قبل، روچیرا بھوٹان میں ہندوستان کی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ اس کے علاوہ کمبوج نے جنوبی افریقہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر اور یونیسکو میں ہندوستان کے سفیر/مستقل نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں۔ روچیرا بھوٹان میں ہندوستان کی پہلی خاتون سفیر تھیں۔

      علما نے وادی کشمیر کے اسکولوں میں بھجن گانے و سُوریہ نمسکار بند کرانے کا کیا مطالبہ


      ایرانی پولیس کی مظاہرہ کرنے والی خواتین پر گولیوں کی بارش، اب تک 50 کی موت


      قابل ذکر ہے کہ مندوب روچیرا کمبوج (Ruchira Kamboj) نے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ کے طو رپر کام سنبھالا ہوا ہے۔ روچیرا نیویارک میں واقع ہیڈکوارٹر میں ہندوستان کی پہلی خاتون مندوب ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے موجودہ مستقل نمائندہ ٹی ایس ترومورتی کی جگہ لی ہے۔ روچیرا کمبوج ہندوستانی بیرونی خدمات (آئی ایف ایس) کی 1987 بیچ کی افسر رہی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: