ہوم » نیوز » عالمی منظر

لندن میں پاکستان حامی لوگ کشمیر معاملہ پر ماحول بگاڑنے کے موڈ میں ، ہندوستان نے کیا شدید اعتراض

انگلینڈ میں کشمیر کے معاملہ پر ایک احتجاج کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ یہ احتجاج 27 اکتوبر کو دیوالی والے دن منعقد کیا جائے گا۔

  • Share this:
لندن میں پاکستان حامی لوگ کشمیر معاملہ پر ماحول بگاڑنے کے موڈ میں ، ہندوستان نے کیا شدید اعتراض
لندن میں پاکستان حامی لوگ کشمیر معاملہ پر ماحول بگاڑنے کے موڈ میں ، ہندوستان نے کیا شدید اعتراض ۔ فائل فوٹو ۔

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان تعلقات عام طور پر اچھے ہی رہے ہیں ، لیکن کشمیر میں بدلے حالات کے بعد اب ان ممالک کا سخت امتحان ہورہا ہے ۔ انگلینڈ میں کشمیر کے معاملہ پر ایک احتجاج کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ یہ احتجاج 27 اکتوبر کو دیوالی والے دن منعقد کیا جائے گا۔ اس مظاہرہ کو کشمیر میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والے لوگ منعقد کررہے ہیں ۔ احتجاج کو پنجاب میں خالصتان حامی لوگوں کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ ہندوستان نے اس معاملہ میں تحریری طور پر اعتراض کیا ہے ۔


دراصل پچھلی مرتبہ بھی ایک ایسا ہی احتجاج کیا گیا تھا ، جس میں لندن میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کو کافی نقصان پہنچا تھا ۔ ہندوستان نے ہندوستانی ہائی کمیشن اور وہاں موجود اسٹاف کی سیکورٹی کو لے کر انگلینڈ انتظامیہ کو ایک خط لکھا ہے ۔ اس سے پہلے پاکستان حامیوں نے لندن میں ہندوستائی ہائی کمشین کے سامنے 15 اگست اور پھر تین ستمبر کو احتجاج کیا تھا ۔ احتجاج کی وجہ سے 15 اگست کی مناسبت سے ہائی کمیشن میں ہونے والے پروگرام میں بھی خلل پڑا تھا اور اس کے بعد 20 اگست کو وزیر اعظم مودی نے انگلینڈ کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت میں اس معاملہ کو اٹھایا تھا ۔


اس سلسلہ میں ہندوستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے بیرس جانسن کے ساتھ بات چیت میں تشدد اور توڑ پھوڑ پر تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ اس بات چیت میں جانسن نے اس واقعہ کیلئے افسوس کا بھی اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی ساتھ سیکورٹی کے ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی ۔


اس کے بعد پھر ستمبر میں بھی احتجاج کیا گیا تھا ، جو کافی تشویشناک تھا ۔ مظاہرین ہندوستانی ہائی کمیشن کے نزدیک پہنچ گئے تھے اور انہوں نے ہائی کمیشن پر ٹمامر اور انڈے پھینکے تھے ۔ اس واقعہ میں کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے ۔ لندن کے میئر صادق خان نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی تھی ۔ حالانکہ اس بات پر بھی سوال اٹھے تھے کہ پولیس ہائی کمیشن سے کچھ دوری پر ہی مظاہرین کو روکنے میں کیوں ناکام رہی ۔
First published: Oct 23, 2019 09:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading