یواین ایچ آرسی میں ہندوستان کا جواب- جموں وکشمیرپرپاکستان کی مداخلت کونہیں کریں گے برداشت
یواین ایچ آرسی میں ایم ای اے کےپہلےسکریٹری ومرش آرین نےکہا کہ دفعہ 370 ہندوستانی آئین کا ایک عارضی التزام تھا، اس کی حالیہ ترمیم ہماری خود مختاراتھارٹی کےاندرہےاورپوری طرح سے ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 11, 2019 12:07 AM IST

ہندوستان نےکہا کہ جموں وکشمیرپر پاکستان کے دخل کونہیں کریں گے برداشت
جنیوا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایچ آرسی) میں ہندوستان نے پاکستان کے الزامات کی تردید کرتےہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ہندوستان پرجھوٹے الزامات عائد کئے ہیں۔ ہندوستانی حکومت جموں وکشمیرکی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔ ہم سرحد پار دہشت گردی کی مارجھیل رہے ہیں۔ یواین ایچ آرسی میں ایم ای اے کے پہلے سکریٹری ومرش آرین نے کہا کہ دفعہ 370 ہندوستانی آئین کا ایک عارضی التزام تھا، اس کی حالیہ ترمیم ہماری خود مختاراتھارٹی کے اندرہے اورپوری طرح سے ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔ یواین ایچ آرسی میں ومرش آرین نے کہا کہ پاکستان فورم کی پولرائزیشن کرنےکی کوشش کررہا ہے۔
یہ پوری طرح سے داخلی معاملہ
یواین ایچ آرسی میں ایم ای اے کےپہلے سکریٹری ومرش آرین نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہندوستانی آئین کا ایک عارضی التزام تھا، اس کی حالیہ ترمیم ہمارے خود مختار حقوق کے اندرہےاورپوری طرح سے ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔ ومرش آرین نے کہا کہ پاکستان نے جموں وکشمیرمیں ہمیشہ جہاد کوفروغ دیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ جموں وکشمیرمیں پاکستان کے دخل کوہندوستان برداشت نہیں کرے گا۔
تشدد بڑھانےکےلئےجہاد کوفروغ دے رہا ہے پاک