اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہشت گردی پر ہندوستان نے United Nations میں پاکستان کو پھر لتاڑا، کہا- دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے پاکستان

    Pakistan Terrorism: اقوام متحدہ (United Nations) میں پاکستان پر واضح طور پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ ’دہشت گردی کا یہ مرکز‘ دہشت گرد تنظیموں کی پرورش کرتا ہے، جو اقوام متحدہ کے ذریعہ پابند کئے گئے 150 سے زیادہ تنظیموں اور اشخاص سے جڑے ہیں۔

    • Share this:
      اقوام متحدہ: ہندوستان (India) نے پیر کے روز پاکستان (Pakistan) کو لتاڑتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ (Mumbai Attack)، 2016 کے پٹھان کوٹ (Pathankot Attack) اور 2019 کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے (Pulwama Attack) کے مجرم کہاں سے آئے تھے اور یہ ’مایوس کن‘ ہے کہ ان ‘بزدلانہ‘ حادثات کے لئے ذمہ دار لوگوں کو ابھی بھی پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔ اقوام متحدہ (United Nations) میں پاکستان پر واضح طور پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ ‘دہشت گردی کا یہ مرکز‘ دہشت گرد تنظیموں کی پرورش کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے ذریعہ پابند کئے گئے 150 سے زیادہ تنظیموں اور اشخاص سے جڑے ہیں۔

      اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے قاونصلر راجیش پریہار نے ’کاونٹر ٹیررازم کمیٹی‘ (سی ٹی سی) انسداد دہشت گردی کمیٹی میں اپنی بات کا آغاز تین سال پرانے 14فروری، 2019 کے حادثہ کو یاد کرتے ہوئے کیا، جب پلوامہ میں جیش محمد کے ذریعہ کئے گئے دہشت گردانہ حملے میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے 40 بہادر جوان شہید ہوگئے تھے۔ انہوں نے جوانوں کی قربانی پر انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

      قاونصلر راجیش پریہار نے کہا، ’دنیا نے 2008 ممبئی دہشت گردانہ حملہ، 2016 پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ اور 2019 پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی پریشانی کو جھیلا ہے۔ ہم سبھی کو معلوم ہے کہ ان معاملوں کے مجرم کہاں سے آئے تھے‘۔ جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کے رکن ممالک کے ساتھ سی ٹی سی ایگزیکٹو ڈائریکٹوریٹ (سی ٹی ای ڈی) کے کام کاج پر راجیش پریہار ہندوستان کا قومی بیان (آفیشیل بیان) دے رہے تھے۔

      انہوں نے کہا کہ یہ ’مایوس کن‘ ہے کہ ان کائرانہ حملوں کے متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں ملا ہے اور ان حملوں کے سرغنہ سازش کرنے والے اور رقم مہیا کرانے والے آزاد گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے ضمن میں کہا کہ حملے کے ذمہ دار لوگوں کو ابھی بھی ملک کی حمایت اور میزبانی مل رہی ہے‘۔

      پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ذریعہ القاعدہ کے ہلاک لیڈر اسامہ بن لادن کو شہید بتائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’دہشت گردی کا مرکز دہشت گرد تنظیموں کی پرورش کرتا ہے، جو اقوام متحدہ کے ذریعہ پابند کئے گئے 150 سے زیادہ تنظیموں اور اشخاص سے جڑے ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: