ہوم » نیوز » عالمی منظر

UNHRC میں بولا ہندستان۔ بلیک لسٹ نہ ہو، اس لئے پاکستان نے ہٹائے 4000 دہشت گردوں کے نام

ہندستانی نمائندہ پون بدھے نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور اس نے 4000 دہشت گردوں کے نام ہٹا دئیے ہیں۔ یہی نہیں پاکستان ابھی بھی دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کو ٹریننگ دے رہا ہے۔

  • Share this:
UNHRC میں بولا ہندستان۔ بلیک لسٹ نہ ہو، اس لئے پاکستان نے ہٹائے 4000 دہشت گردوں کے نام
علامتی تصویر

جنیوا۔ اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل کے 45 ویں اجلاس میں ہندستان نے پاکستان (Pakistan) میں دہشت گردی کے معاملہ کو اٹھاتے ہوئے اس کی بولتی بند کر دی۔ ہندستانی نمائندہ پون بدھے نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی (Terrorism) کو فروغ دے رہا ہے اور اس نے 4000 دہشت گردوں کے نام ہٹا دئیے ہیں۔ یہی نہیں پاکستان ابھی بھی دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے اور کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کو ٹریننگ دے رہا ہے۔ ہندستان نے کہا کہ کشمیری دہشت گردوں کو تربیت دینے کے لئے پاکستان دہشت گردانہ لانچ پیڈ چلا رہا ہے۔ ایسے وقت میں جب دنیا کورونا وائرس سے نبردآزما ہے، پاکستان نے 4000 دہشت گردوں کا نام خاموشی سے فہرست سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے ذریعہ پاکستان چاہتا ہے کہ اس کی دہشت گردانہ فیکٹری چلتی رہے، اسی لئے وہ دہشت گردوں کو پناہ دے رہا ہے۔


ہندستانی نمائندہ نے کہا کہ پاکستان میں ابھی بھی احمدیہ فرقے کے لوگ سب سے زیادہ ستائے جا رہے ہیں۔ وہ بھی مبینہ پاکستانی آئین کے تحت۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں عیسائی برادری کے لوگ ستائے جاتے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کا قتل کر دیا جاتا ہے۔ پون بدھے نے کہا کہ کونسل کے لئے یہ تشویش کی بات ہونی چاہئے کہ پاکستان اس اسٹیج کا استعمال ہندستان کے خلاف غلط تشہیر کے لئے کرتا ہے۔


گرے فہرست میں ہے پاکستان

بتا دیں کہ ہندستان کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی قسمت پر اکتوبر میں فیصلہ ہونا ہے۔ پاکستان ابھی گرے فہرست میں ہے اور وہ انسداد دہشت گردی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے، لہذا اگلے ماہ اسے بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔ ہندستان نے کہا کہ پی او کے میں بڑے پیمانہ پر پاکستان کے دوسرے صوبوں سے لوگوں کو لا کر بسایا گیا ہے۔ پی او کے میں ہر چار میں سے تین فرد باہر سے آیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 29, 2020 11:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading