اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’ہندوستان مشکل وقت میں جنوبی کوریا کے ساتھ کھڑا ہے‘ ایس جے شنکر نے کی اظہار یکجہتی 

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر

    سیئول میں خوفناک بھگدڑ پر دہلی میں ملک کے سفارت خانے میں جنوبی کوریا کا جھنڈا نصف طور پر لہرا گیا۔ اتوار کو مہلوکین کے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی تلاش میں اسپتالوں کا رخ کیا جب جنوبی کوریا میں موت کا سوگ چھایا ہوا تھا۔ ہفتہ کی رات سیئول کے ضل Itaewon میں دسیوں ہزار لوگ تہوار کے لیے جمع ہوئے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaSouth KoreaSouth KoreaSouth KoreaSouth Korea
    • Share this:
      ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کے روز جنوبی کوریا میں بھگدڑ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان مشکل وقت میں اس ملک کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ 150 سے زیادہ لوگ سیئول میں بھگڈر کے دوران ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر نوعمر اور 20 سال تھے۔

      جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سیول میں بھگدڑ کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرا صدمہ ہوا ہے۔ ہم ان لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں جمہوریہ کوریا کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

      اور جب بھیڑ بے قابو ہوگئی......

      واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے ایٹاون میں ہفتہ کے روز ایک مقبول نائٹ اسپاٹ (ہیلووین) پر زبردست بھیڑ جمع ہونے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ فلمی اور ٹی وی ستاروں کو دیکھنے کی چاہت میں جمع ہوئی بھیڑ بے قابو ہوگئی اور بھگدڑ مچ گئی جس سے بڑا حادثہ ہوگیا۔ ہیلووین بھگدڑ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 149 ہوگئی ہے۔ وہیں 150 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

      سیئول میں خوفناک بھگدڑ پر دہلی میں ملک کے سفارت خانے میں جنوبی کوریا کا جھنڈا نصف طور پر لہرا گیا۔ اتوار کو مہلوکین کے رشتہ داروں نے اپنے پیاروں کی تلاش میں اسپتالوں کا رخ کیا جب جنوبی کوریا میں موت کا سوگ چھایا ہوا تھا۔ ہفتہ کی رات سیئول کے ضل Itaewon میں دسیوں ہزار لوگ تہوار کے لیے جمع ہوئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      مقامی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سیول میں پیکڈ ہیلووین تقریب کے دوران بھیڑ بڑھ جانے سے بھگدڑ مچ گئی، جس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا دور کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا، جب ہیلووین پر اتنی بڑی تعداد میں مجمع اکٹھا ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیملٹن ہوٹل میں ہیلووین منانے کے لئے کئی سیلبریٹیز کے جمع ہونے کی خبر تھی۔ بھیڑ فلمی ستاروں کو دیکھنے کے لیے سنکری گلی میں پہنچ گئی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: