உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اقوام متحدہ میں ہندوستان نے بالواسطہ طو رپر کی چین کی مدد، امریکہ کی جانب سے لائی گئی تجویز ہوئی مسترد

    اقوام متحدہ میں ہندوستان نے بالواسطہ طو رپر کی چین کی مدد، امریکہ کی جانب سے لائی گئی تجویز ہوئی مسترد

    اقوام متحدہ میں ہندوستان نے بالواسطہ طو رپر کی چین کی مدد، امریکہ کی جانب سے لائی گئی تجویز ہوئی مسترد

    ہندوستان نے جمعرات کو چین کی بالواسطہ مدد تب کی ہے، جب نئی دہلی میں چینی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ جمہوریہ چین کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کو خط لکھا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں اوغیور مسلمانوں کی حالت پر چین کو گھیرنے کی امریکہ اور مغربی ممالک کی کوششوں کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا، جب ہندوستان و یوکرین سمیت 11 ممالک نے ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہ کر چین کی بالواسطہ مدد کردی۔ 47 رکنی کونسل میں اس تجویز کا مسترد ہوجانا امریکہ و پوری مغربی لابی کے لئے بہت بڑا جھٹکا مانا جارہا ہے۔

      امریکہ کی جانب سے رکھی گئی تجویز نامنظور
      کونسل کے 16 سالوں کی تاریخ میں یہ صرف دوسرا موقع ہے، جب امریکہ کی جانب سے رکھی گئی تجویز نامنظور ہوئی ہے۔ یہ بدلتے عالمی صورتحال کو بھی ظاہر کررہا ہے۔ سب سے زیادہ بحث ہندوستان کے موقف کو لے کر ہے۔ چین کے ساتھ رشتوں کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے امریکہ کو ہندوستان سے حمایت کی امید تھی۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ وہ یو این ایچ آر سی جیسے اداروں میں کسی ملک کے خلاف ووٹنگ نہ یں کرنے کی اپنی پالیسی پر قائم ہرا ہے۔ حالانکہ، مانا جارہا ہے کہ مستقبل میں جموں-کشمیر پر ووٹنگ کے اندیشے کی تحت ہندوستان نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
       گولیوں کی آواز سے تھرایا تھائی  لینڈ، ماس شوٹنگ میں  30 سے زیادہ لوگوں کی موت

      یہ بھی پڑھیں:
      بابا وینگا کی جنگ کو لے کر پیشین گوئی کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی روسی فوج کی اہلیہ

      بالواسطہ طور پر ہندوستان نے کی چین کی مدد
      ہندوستان نے جمعرات کو چین کی بالواسطہ مدد تب کی ہے، جب نئی دہلی میں چینی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ جمہوریہ چین کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ کو خط لکھا ہے۔ مئی 2020 سے ہندوستان کے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر دونوں ممالک کے درمیان جاری فوجی تنازعہ کو حل کرنے اور فوجیوں کی واپسی کے لیے حال ہی میں ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ تاہم اس عرصے کے دوران چین نے ویٹو پاور کا استعمال کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں پاکستان میں چھپے دہشت گردوں پر پابندی لگانے کی ہندوستانی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: