உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روس کی دعوت پر ماسکو میں شامل ہوگا ہندوستان، طالبان بھی کرے گا شرکت

    روس کی دعوت پر ماسکو میں شامل ہوگا ہندوستان، طالبان بھی کرے گا شرکت

    روس کی دعوت پر ماسکو میں شامل ہوگا ہندوستان، طالبان بھی کرے گا شرکت

    روس نے جمعرات کو کہا کہ وہ 20 اکتوبر کو افغانستان پر ہونے والی ماسکو فارمیٹ میٹنگ میں طالبان کے نمائندوں کو مدعو کرے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان آئندہ ہفتے طالبان سے متعلق ایک اہم میٹنگ میں حصہ لے گا۔ اس میٹنگ کا انعقاد روس کے ذریعہ کیا جارہا ہے۔ روس نے جمعرات کو کہا کہ وہ 20 اکتوبر کو افغانستان پر ہونے والی ماسکو فارمیٹ میٹنگ میں طالبان کے نمائندوں کو مدعو کرے گا۔ افغانستان کے لئے روسی صدر کے خصوصی سفیر اور وزارت خارجہ کے دوسرے  ایشین ڈویژن کے ڈائریکٹر ضمیر کابولو کے حوالے سے ٹی اے ایس نے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

      ماسکو کانفرنس میں چین، پاکستان اور ایران بھی شامل ہیں۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ افغانستان پر ماسکو فارمیٹ کا پہلا ایڈیشن ہوگا۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، ہمیں 20 اکتوبر کو افغانستان پر ماسکو فارمیٹ میٹنگ کی دعوت ملی ہے۔ ہم اس میں حصہ لیں گے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: