உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    برطانیہ سے آنے والے شہریوں کے لئے ہندوستان جلد جاری کرسکتا ہے نئی گائیڈ لائن: ذرائع

    برطانیہ سے آنے والے شہریوں کے لئے ہندوستان جلد جاری کرسکتا ہے نئے گائیڈ لائن: ذرائع

    برطانیہ سے آنے والے شہریوں کے لئے ہندوستان جلد جاری کرسکتا ہے نئے گائیڈ لائن: ذرائع

    برطانیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 11 اکتوبر سے ہندوستان سمیت دنیا کے کل 47 ممالک سے برطانیہ آنے والے مسافروں کے لئے کووڈ پابندیوں کو پوری طرح سے ختم کردے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان جلد ہی برطانیہ (United Kingdom) سے آنے والے شہریوں کے لئے نئے گائیڈ لائن جاری کرسکتا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ نے کووی شیلڈ ویکسین (Covishield Vaccine) کا ڈوز لینے والے ہندوستانی شہریوں کو برطانیہ پہنچنے پر ٹسٹنگ اور کوارنٹائن کی پابندی کو ختم کردیا ہے۔ اب مانا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے اس قدم کے بعد ہندوستانی حکومت برطانیہ سے ہندوستان آنے والے مسافروں کے لئے جلد نئی گائیڈ لائن کرسکتی ہے۔ جمعہ کو اے آئی کے ذرائع نے یہ جانکاری دی۔

      واضح رہے کہ برطانیہ نے جمعرات کا اعلان کیا تھا کہ وہ 11 اکتوبر سے ہندوستان سمیت دنیا کے کل 47 ممالک سے برطانیہ آنے والے مسافروں کے لئے کووڈ پابندیوں کو پوری طرح سے ختم کردے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جن ممالک سے برطانیہ پہنچنے والے مسافروں کی تعداد زیادہ ہے، برطانیہ وہاں کے ویکسینیشن اسٹیٹس کو چیک کرے گا۔

      ہندوستان نے دکھائی سختی تو بدلے ضوابط

      نئی گائیڈ لائن کے مطابق، جن مسافروں نے کووڈ19- ویکسین کی دونو ڈوز لگوا لی ہیں۔ انہیں برطانیہ میں اب کسی بھی طرح کے کوارنٹائن رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے برطانیہ کی طرف سے مکمل طور پر ویکسین کا ڈوز لے چکے لوگوں کو 10 دنوں تک کوارنٹائن میں رہنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ برطانیہ کے اس سخت ضوابط کو دیکھتے ہوئے ہندوستان نے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لئے گائیڈلائن جاری کی تھی۔ ہندوستان نے نئے ضوابط کو برطانیہ سے آنے والے ہر شہری کے لئے کورونا ٹسٹ لازمی کر دیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: