روایتی ادویات کو لے کر ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر ہندوستان، دنیا کی قیادت کرے گا۔ جینوا میں منعقدہ 10 روزہ 76ویں عالمی صحت کانفرنس میں اس کا آغاز بھی ہوا ہے۔ ہندوستان نے یہاں روایتی ادویات کو لے کر سبھی رکن ممالک کے آگے دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔
روایتی ادویات کو اپنانے میں ہندوستان کے جام نگر میں واقع ڈبلیو ایچ او کا گلوبل سینٹر ان کی مدد کرے گا۔ میٹنگ میں، آیوش کی مرکزی وزارت کے اسپیشل سکریٹری پرمود کمار پاٹھک نے آیوروید، ہومیوپیتھی، سدّھا، یونانی جیسی روایتی ادویات ے ذریعہ ہندوستان میں آنے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دراصل، ڈبلیو ایچ او وقت بہ وقت روایتی ادویات سے وابستہ پالیسیوں میں تبدیلیاں کرتا ہے۔ ابھی 2023-2014 پالیسی کے تحت کام کیاجارہا تھا، لیکن اب ڈبلیو ایچ او 2034-2025 تک کے لیے نئی عالمی روایتی ادویات پالیسی کا مسودہ تیار کررہا ہے۔
Fruitful meeting with Mr Zahid Maleque, Minister of Health & Family Welfare of Bangladesh, on the sidelines of #WHA76 in Geneva.
سال بھر میں آئی 53 صحت سے متعلق ایمرجنسی صورتحال، ڈبلیو ایچ او کا بجٹ پڑگیا کم
گزشتہ سال دنیا میں 53 صحت سے متعلق صورتحال آئی ہیں، جن میں کورونا وبا سے لے کر ہیضہ تک شامل ہے۔ ان سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ کا سالانہ بجٹ بھی کم پڑ گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے ایک سینئر مشیر کا ماننا ہے کہ دنیا بھر میں صحت سے متعلق ایمرجنسی صورتحال کی بڑھتی تعداد نے تنظیم کا خرچ بڑھایا ہے۔ جنیوا میں منعقدہ 10 روزہ 76ویں عالمی صحت کانفرنس میں سبھی ممالک سے مل کر ڈبلیو ایچ او کے سالانہ بجٹ 25-2024 میں قریب 20 فیصدی اضافہ کی حمایت کی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔