ہوم » نیوز » عالمی منظر

!جیش سرغنہ مسعود اظہر پر پابندی کو لےکر چین نے اب روڑہ اٹکایا تو امریکہ کرے گا ہندستان کی مدد

سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت امریکہ سے بات کرے گی تاکہ اظہر پر پابندی لگانے کیلئے اقوام متحدہ میں تجویز منظور کروائی جاسکے۔

  • Share this:
!جیش سرغنہ مسعود اظہر پر پابندی کو لےکر چین نے اب روڑہ اٹکایا تو امریکہ کرے گا ہندستان کی مدد
سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت امریکہ سے بات کرے گی تاکہ اظہر پر پابندی لگانے کیلئے اقوام متحدہ میں تجویز منظور کروائی جاسکے۔

جموں۔کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان اور امریکہ ایک مرتبہ پھر کوشش کریں گے کہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جائے۔ سرکاری  ذرائع کے مطابق حکومت امریکہ سے بات کرے گی تاکہ اظہر پر پابندی لگانے کیلئے اقوام متحدہ میں تجویزمنظور کروائی جاسکے۔ حالانکہ اس معاملے میں سب سے بڑا روڑہ چین ہے جو ہندستان کےاس قدم میں مسلسل روڑے اٹکاتا رہا ہے۔ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اوراس کی وجہ سے چین کے پاس ویٹو کی طاقت ہے۔ چین، پاکستان کا قریبی بھی ہے۔ ہندستان، امریکہ، یو کے یا فرانس کے ذریعے جب بھی اظہر عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کی گئی تو ہمیشہ چین نے ویتو کردیا۔


بھلے ہی جیش محمد نے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری لی ہو لیکن چین حکومت نے اشارہ دا کہ یہ اس معاملے میں اپنا اسٹینڈ نہیں بدلے گا۔ چین اس مسئلے کو اعلی سطحی اور ذمہ دارانہ طریقے سے ہینڈل کرے گا'۔


ہندستان کو امید ہے کہ امریکہ کے ساتھ مل کر اظہر کوعالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے چین پر دباؤ بنایا جاسکتا ہے۔ اس معاملے کے بعد ہندستان نے پاکستان سے کہا کہ اقوام متحدہ میں جتنی دہشت گرد تنظیمیں فہرست میں ہیں ان کی ساری املاک کو فریج کر دیا جائے۔


حالانکہ دیکھا جائے تو گزشتہ ایک سال سے ہندستان نے اظہر کو عالمی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے بہت زیادہ کوشش بھی نہیں کی کیونکہ ڈوکلام کے بعد ہندستان مسلسل چین سے اپنے تعلقات اچھے کرنے میں لگا ہوا تھا۔
First published: Feb 16, 2019 07:28 PM IST