سید اکبرالدین بولے۔ کشمیر پر پاکستان جتنا نیچے گرے گا، اتنا ہی بڑھے گا ہندوستان کا قد

اکبرالدین نے دہشت گردی کی مدد کرنے کیلئے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر اشتعال انگیز تقریروں پر دھیان مرکوز کر رہا ہے لیکن ہندوستان اس معاملے پراپنے طریقے سے ردعمل کرے گا۔

Sep 21, 2019 08:44 AM IST | Updated on: Sep 21, 2019 08:44 AM IST
سید اکبرالدین بولے۔ کشمیر پر پاکستان جتنا نیچے گرے گا، اتنا ہی بڑھے گا ہندوستان کا قد

اقو ام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبر الدین: فائل فوٹو

اقوام متحدہ۔ اقوام متحدہ  میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ نیویارک اوراقوام متحدہ کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اعلی سطحی میٹنگوں میں حصہ لیں گے اور پاکستانی وفد کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملہ پر پاکستان جتنا نیچے گرے گا، ہندوستان کا قد اتنا ہی بڑھے گا۔ وہ ٹھوکر کھاتے ہیں، ہندوستان اونچی اڑان بھرتا ہے۔

Loading...

 اکبرالدین نے دہشت گردی کی مدد کرنے کیلئے پاکستان کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر اشتعال انگیز تقریروں پر دھیان مرکوز کر رہا ہے لیکن ہندوستان اس معاملے پراپنے طریقے سے ردعمل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقو ام متحدہ میں ہندوستان ماحولیاتی تبدیلی اور مسلسل ترقی جیسے اہم موضوعات پر توجہ دے گا اور غیر ضروری مسائل میں خود کوگھسیٹنے سے بچائے گا۔

خیال رہے کہ نریندر مودی اقوام متحدہ میں 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد اسی دن پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی بھی تقریر ہوگی اس میں وہ کشمیر کے مسئلے کواٹھا سکتے ہیں۔ خان کی تقریر کے بعد ہندوستان کی طرف سے جواب کے حق کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کسی کو بھی پہلے یہ بتانا خراب اسٹریٹیجی ہے کہ آپ اس کے جواب میں کیا کریں گے۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...