ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو کیا بے نقاب، دلیلوں کی اڑائیں دھجیاں

نئی دہلی۔ دنیا کے سامنے پاکستان ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jul 14, 2016 11:44 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو کیا بے نقاب، دلیلوں کی اڑائیں دھجیاں
نئی دہلی۔ دنیا کے سامنے پاکستان ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔

نئی دہلی۔ دنیا کے سامنے پاکستان ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔ اس بار پاکستان کو آئینہ دکھایا اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نمائندے سید اکبرالدین نے۔ دراصل اقوام متحدہ میں انسانی حقوق مسئلے پر اعلی سطحی میٹنگ ہو رہی تھی جس میں ہندوستان نے کشمیر کو لے کر پاکستانی دلیلوں کی دھجیاں اڑا دیں۔ ہندوستانی سفیر سید اکبرالدین نے کہا کہ دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کی طرح استعمال کرنے والا پاک ہے۔ اس نے دہشت گردی کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کا رکن نہیں بنایا جا سکتا ہے۔


اکبرالدین نے کہا کہ دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کی طرح استعمال کرنے والا پاک، اقوام متحدہ میں نامزد دہشت گردوں کو پناہ دینے والا پاک اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے والا پاک، انسانی حقوق کی بات کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ سیشن میں ہی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت کے لئے پاکستان دنیا کو اپنے انسانی حقوق ٹریک ریکارڈ پر بھروسہ دلانے میں ناکام رہا۔


بتا دیں کہ 12 جولائی کو پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک سے کہا تھا کہ وہ کشمیر میں کشیدہ حالات کا نوٹس لیں اور ہندوستان سے اپیل کریں کہ وہ تشدد سے متاثرہ وادی میں لوگوں کے '' حقوق انسانی کا احترام '' کرے ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ اعجاز احمد چودھری نے چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کے سفیروں کو کشمیر کے حالات کی جانکاری دی۔

First published: Jul 14, 2016 11:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading