اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کینبرا ون ڈے میچ : جیت کی راہ سے بھٹك كر ہار کو گلے لگا بیٹھی ٹیم انڈیا

    کینبر ا : وراٹ کوہلی اور شیکھر دھون کی سنچری کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں بھی ٹیم انڈیا ہار گئی ۔ 349 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وقت ہندوستان جیت کی راہ پر تھا، لیکن 38 ویں اوور سے کہانی بدل گئی اور ٹیم انڈیا نے میچ گنوا ديا۔ ہندوستان کی پوری ٹیم 323 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کین رچرڈسن نے سب سے زیادہ 5 وکٹ لئے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      کینبر ا : وراٹ کوہلی اور شیکھر دھون کی سنچری کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں بھی ٹیم انڈیا ہار گئی ۔ 349 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایک وقت ہندوستان جیت کی راہ پر تھا، لیکن 38 ویں اوور سے کہانی بدل گئی اور ٹیم انڈیا نے میچ گنوا ديا۔ ہندوستان کی پوری ٹیم 323 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کین رچرڈسن نے سب سے زیادہ 5 وکٹ لئے۔

      آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 348 رنز بنائے۔ سلامی بلے بازوں روہت شرما اور شکھر دھون نے تیز رفتار آغاز کرتے ہوئے 8 اوور میں 60 رن جوڑے۔ آٹھویں اوور کی آخری گیند پر روہت وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔ روہت نے 25 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ اس کے بعد میدان پر اترے وراٹ کوہلی نے بھی تیز رفتار سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ جہاں دھون نے اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی ، وہیں کوہلی نے بھی 19 ویں اوور میں 34 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرلی ۔

      دونوں نے تیز رفتاری سے رنز بنائے اور 27 اوور میں ہندوستان کا اسکور ایک وکٹ پر 213 رن تھا۔ اس درمیان دھون نے 92 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کر لی۔ یہ دھون کے کیریئر کی 9 واں سنچری ہے۔ 36 ویں اوور میں کوہلی نے بھی 84 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ سیریز میں کوہلی کی یہ لگاتار دوسری سنچری ہے۔

      لیکن ہندوستان نے اگلے 4 وکٹ محض 14 رن پر کھوکر میچ گنوا دیا ۔ دھون 38 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد مہندر دھونی صفر پر آؤٹ ہو گئے اور 40 ویں اوور کی پہلی گیند پر کوہلی بھی 106 رن کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔اور اس کے بعد ٹیم انڈیا ہار کے کگار پر کھڑی ہوگئی ۔ آخر میں رویندر جڈیجہ نے تھوڑی سی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہے ۔ جڈیجہ نے 24 رن بنائے۔

      اس سے قبل گلین میکسویل کی آخری اوور میں زبردست بلے بازی اور اس سے پہلے آرون فنچ (107) کی سنچری اور ڈیوڈ وارنر اور کپتان اسٹیون سمتھ کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کے سامنے 349 رن کا چیلنجنگ ہدف رکھا۔  تاہم ہندوستانی تیز گیند بازوں امیش یادو اور ایشانت شرما نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے وکٹ حاصل کئے لیکن میلبورن ون ڈے کے اسٹار کھلاڑی گلین میکسویل نے آخری اوور میں میچ کا رخ ہی بدل دیا۔

      میكسویل نے آخری اوور میں تین چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ہندوستان کو دباؤ میں ڈال دیا اور ایک اوور میں 18 رن جوڑے۔ نوجوان اسٹار آل راؤنڈر نے 20 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے بہترین 41 رن بنائے۔

      آسٹریلیا کے سلامی بلے باز وارنر اور فنچ نے پہلے وکٹ کے لئے 187 رن کی زبردست شراکت نبھائی۔ وارنر نے 92 گیندوں میں 12 چوکے اور ایک چھکا مارا۔. وہ اپنی سنچری سے سات رن دور ایشانت کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ فنچ نے 107 گیندوں میں نو چوکے اور دو چھکے کی مدد سے اپنی ساتویں ون ڈے سنچری بنائی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کیریئر کی 54 ویں اننگز میں اپنے 2000 رن بھی مکمل کئے۔

      فنچ کو امیش نے 37 ویں اوور میں ایشانت کے ہاتھوں کیچ کراکر آسٹریلیا کا دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ وہ 221 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے نمبر پر اترے مشیل مارش نے 42 گیندوں میں تین چوکے لگا کر 33 رن بنائے اور کپتان اسمتھ نے 29 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے کی مدد سے زبردست 51 رن بنائے۔

      مارش کو امیش نے وراٹ کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ اسمتھ کو ایشانت نے آؤٹ کیا۔دونوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 67 رن کی اہم ساجھیداری نبھائی۔

      First published: