ہوم » نیوز » عالمی منظر

برسبین میچ : گیند بازوں پر بھڑکے دھونی ، کہا : دفاع کے لئے کتنا اسکور چاہیے

برسبین: ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف یہاں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلامی بلے باز روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ گنواکر 308 رن بنائے ۔ پرتھ ہی طرح برسبین میں بھی ٹیم انڈیا کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور شیکھر دھون محض 6 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 15, 2016 07:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برسبین میچ : گیند بازوں پر بھڑکے دھونی ، کہا : دفاع کے لئے کتنا اسکور چاہیے
برسبین: ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف یہاں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلامی بلے باز روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ گنواکر 308 رن بنائے ۔ پرتھ ہی طرح برسبین میں بھی ٹیم انڈیا کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور شیکھر دھون محض 6 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

برسبین : آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دوسری بار شکست سے مایوس ہندستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے گیند بازوں پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ ٹیم اس بار بھی 300 سے زائد کے اسکور کا دفاع نہیں کر سکی۔


دھونی نے جمعہ کو برسبین میں آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں ملی سات وکٹ کی شکست کے بعد کہا کہ ہمارے بولر 300 تک اسکور کا دوسری بار دفاع نہیں کر سکے۔ایسا لگ رہا ہے کہ ہمارے بلے بازوں کو 330 تک کا اسکور بنانے چاہیے تھا۔اس نے بلے بازوں پر دباؤ بھی بڑھا دیا ہے۔


ہندستانی کپتان نے کہا کہ ہم نے پرانی گیند سے بھی وائیڈ رن دیے۔زیادہ تر وائیڈ گیند کی وجہ سوئنگ نہیں تھی۔جب ہمیں دباؤ بنانے کی ضرورت تھی تو ہم نے وائیڈ ڈالی۔ ہمارے اسپنروں نے کچھ حد تک ٹھیک ٹھاک بولنگ کی۔لیکن شکست سے ہمارے حوصلے میں کمی نہیں آئی ہے۔


دھونی نے کہا کہ ہمیں کچھ اور شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ہمیں میدان پر جاکر کھیل کا مزہ لینا چاہیے۔لیکن صورت حال کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ہمیں کم سے کم 330 یا اس سے زیادہ اسکور بنانے کی ضرورت ہے۔


اس سے قبل آسٹریلیا نے پرتھ کو دوہراتے ہوئے برسبین میں بھی ٹیم انڈیا کو سات وکٹوں سے مات دیدی ہے ۔ 309 کے ہدف کا تعاقب کرنے میدان پر اتری آسٹریلیا نے 49 اوورس میں تین وکٹ گنواکر میچ اپنے نام کرلیا۔


 آسٹریلیا نے  اچھی شروعات کی ۔ دونوں سلامی بلے بازوں کی 145 رنوں کی شراکت داری کی بدولت آسٹریلیا مضبو پوزیشن میں ہے۔ آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب رہانے نے ایک شاندار کیچ پکڑتے ہوئے فنچ کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فنچ نے 81 گیندوں پر 171 رن بنائے۔ اس بعد جلد ہی سلامی بلے باز مارش بھی پویلین لوٹ گئے ۔ ایشانت شرما کی ایک گیند پر مارش نے وراٹ کوہلی کا ایک آسان کیچ تھما دیا۔ مارش نے 84 گیندوں میں 71 رن بنائے۔


اس کے بعد ایک مرتبہ پھر جارج بیلی اور اسمتھ جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے نطر آیا اور ٹیم کا اسکور محض 36 اوورس میں 200 کے پار کردیا ۔ تاہم اسمتھ کو یادو نے پویلین کی راہ دکھائی۔ اسمتھ نے 47 رن بنائے۔ اسمتھ کے آؤٹ ہونے کے بعد میکسویل میدان پر اترے اور انہوں نے ناٹ آؤٹ 26 رن بنائے۔ جبکہ بیلی پرتھ کی طرح ایک مرتبہ کریز پر جم گئے اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرکے ہی پویلین لوٹے ۔ بیلی نے محض 58 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رن بنائے۔


ٹیم کی طرف سے ایشانت شرما ، رویندر جڈیجہ اور یادو نے ایک ایک وکٹ لئے۔


اس سے قبل پرتھ ہی طرح برسبین میں بھی ٹیم انڈیا کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور شیکھر دھون محض 6 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ مگر اس کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹیم انڈیا کی اننگز کو استحکام بخشا اور 125رن کی شاندار ساجھیداری کی ۔ وراٹ کوہلی 59 رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد ایک مرتبہ روہت شرما اور اجنکئے رہانے نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا کا اسکور 330 سے تجاوز کرجائے گا ، مگر عین وقت پر روہت شرما بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے ۔


روہت نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری لگائی ۔ روہت کی اس سیریز میں لگاتار یہ دوسری سنچری ہے۔ روہت نے 127 گیندوں کی اپنی اننگز میں تین چھکو ں اور 11 چوکوں کی مدد سے 124 رن بنائے۔


روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان دھونی خود کریز پر آئے ، مگر وہ کچھ خاص نہیں کرسکے اور محض 11 رن بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ تاہم ایک طرف سے رہانے نے اپنی بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا مگر آخر 49 اوورس میں وہ بھی کیچ آؤٹ ہوگئے ۔ رہانے نے 80 گیندوں پر 6 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 89 رن بنائے ۔


اس سے قبل میچ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں بھونیشور کمار کی جگہ ایشانت شرما کو شامل کیا گیا ہے۔ وہیں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر، جوش ہیزل وڈ اور مشیل مارش کو آرام دیتے ہوئے ان کی جگہ شان مارش، کین رچرڈسن اور جان ہیسٹنگز کو موقع دیا ہے۔

First published: Jan 15, 2016 12:36 PM IST