ہوم » نیوز » عالمی منظر

میلبورن ٹی -20 میچ : ٹیم انڈیا نے ونڈے کا لیا بدلہ ، اپنے نام کی سیریز

میلبورن: آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیت کر گیندبازی کے فیصلہ پر آسٹریلیا ئی کپتان ارون فنچ نے کہا کہ اگر پچ میں گیند بازوں کیلئے کچھ بھی مدد ہوگی ، تو وہ پہلی اننگز میں ہوگی۔ ادھر دوسرے میچ میں آسٹریلیائی ٹیم میں ہسٹنگس اور میکسویل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ شان ٹیٹ اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 29, 2016 06:32 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
میلبورن ٹی -20 میچ : ٹیم انڈیا نے ونڈے کا لیا بدلہ  ،  اپنے نام کی سیریز
میلبورن: آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیت کر گیندبازی کے فیصلہ پر آسٹریلیا ئی کپتان ارون فنچ نے کہا کہ اگر پچ میں گیند بازوں کیلئے کچھ بھی مدد ہوگی ، تو وہ پہلی اننگز میں ہوگی۔ ادھر دوسرے میچ میں آسٹریلیائی ٹیم میں ہسٹنگس اور میکسویل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ شان ٹیٹ اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

میلبورن: آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست کا بدلہ بھی لے لیا ہے۔


ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کے سامنے جیت کیلئے 185 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ اس کے جواب میں آسٹریلیا  مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر صرف 157 رن ہی بنا سکی۔


آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا مجموعی اسکور 94 پرلگا جب مارش اشون کا شکار بنے۔ اس کے بعد جلد ہی اس کے دو کھلاڑی لین اور میکسویل بھی پویلین لوٹ گئے ۔ لین نے دو رن جبکہ میکسویل نے ایک رن بنائے۔ لین کو پانڈیا نے جبکہ میکسویل کو یوراج سنگھ نے واپس بھیجا۔


میکسویل کے بعد کریز پر آئے وہاٹسن بھی کچھ خاص نہیں کرسکے اور محض 15 رن بناکر جڈیجہ کا شکار بن گئے۔  تاہم ٹیم انڈیا کو سب سے بڑی کامیابی اس وقت ملی جب 70 کے نجی اسکور پر بلے بازی کررہے فنچ رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد فاکنر بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔  فنچ  نے 48 گیندوں پر 8 چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 70 رن کی اننگز کھیلی۔  فاکنر کے بعد ہنگسٹن کو بمبرا نے پویلین کی راہ دکھائی۔


ٹیم انڈیا کی طرف سے بمبرہ اور جڈیجہ نے دو دو وکٹ لئے جبکہ اشون ، پانڈیا  اور یوراج سنگھ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔


اس سے قبل  روہت شرما اور وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری کی اننگز کی بدولت ٹیم انڈیا نے 3 وکٹ پر مقررہ 20 اوورس میں 184 رن بنالئے۔


ٹیم انڈیا کے سلامی بلے بازوں نے شاندار شروعات کی ہے۔ روہت شرما اور شیکھر دھون دونوں تیز رفتاری سے بلے بازی کی اور محض 6 اوورس میں 50 رن بنالئے۔


تاہم ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا 97 کے مجموعی اسکور پر شیکھر دھون کی شکل میں لگا جب وہ ریروس سویپ کھیلنے کی کوشش میں لائن کو اپنا کیچ تھما بیٹھے ۔ شیکھر 32 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے رن بنائے۔


ٹیم انڈیا کو دوسرا جھٹکا 143 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ دو رون لینے کی کوشش میں روہت شرما آؤٹ ہوگئے ۔ روہت نے 47 گیندوں میں 5 چوکے اور 2 چکھے کی مدد سے 60 رن بنائے۔ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان دھونی خود کریز پر آئے ۔


دوسری طرف سے وراٹ کوہلی نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ نے 33 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 59 رن بنائے۔ اس کے علاہ کپتان دھونی آخری اوور میں 14 رن بناکر کیچ آؤت ہوگئے۔


آسٹریلیا کی طرف سے میکسویل اور ٹائی نے ایک ایک وکٹ لئے۔


آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیت کر گیندبازی کے فیصلہ پر آسٹریلیا ئی کپتان ارون فنچ نے کہا کہ اگر پچ میں گیند بازوں کیلئے کچھ بھی مدد ہوگی ، تو وہ پہلی اننگز میں ہوگی۔


ادھر دوسرے میچ میں آسٹریلیائی ٹیم میں ہسٹنگس اور میکسویل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ شان ٹیٹ اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ تاہم ٹیم انڈیا میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں


آسٹریلیا: آرون فنچ (کپتان)، شین واٹسن، شان مارش، کرس لن، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، جیمز فاكنر، ناتھن لیون،ہسٹنگس ، بولانڈ ،ٹائی


ہندستان : شکھر دھون، روہت شرما، سریش رینا، وراٹ کوہلی، مہندر سنگھ دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، یوراج سنگھ، ہردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، آر اشون، جسپريت بمراه اور اشیش نہرا۔


First published: Jan 29, 2016 01:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading