ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایشیا کپ : سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیم انڈیا کی فائنل میں دھماکہ دار انٹری

میر پور : شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے 7ویں اور اپنے تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر اس میچ میں ٹیم انڈیا سری لنکا کو پٹخنی دیدیتی ہے ، تو اس کا ایشیا کپ میں فائنل میں پہنچنا یقینی ہوجائے گا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 01, 2016 10:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایشیا کپ : سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیم انڈیا کی فائنل میں دھماکہ دار انٹری
میر پور : شیر بنگلہ اسٹیڈیم میر پور میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے 7ویں اور اپنے تیسرے میچ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر اس میچ میں ٹیم انڈیا سری لنکا کو پٹخنی دیدیتی ہے ، تو اس کا ایشیا کپ میں فائنل میں پہنچنا یقینی ہوجائے گا۔

میر پور: شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کے ساتویںمیچ  میں منگل کو ٹیم انڈیا نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں  انٹری کر لی ہے ۔ سری لنکا کے 139 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے کوہلی کی نصف سنچری کی بدولت 5 وکٹوں سے جیت درج کی۔

تاہم ہندوستانی  سلامی جوڑی 16 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی ۔ لیکن اس کے بعد رینا اور کوہلی نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 70 تک پہنچایا۔ 25 رنز بنانے کے بعد رینا آؤٹ ہو گئے ۔ اس کے بعد یوراج نے آتے ہی کئی آتشیں شاٹ لگائے ۔ 18 گیند میں 3 چھکے کی مدد سے 35 رنز بنا کر یوراج آؤٹ ہو گئے ۔ اس کے بعد آئے ہاردک 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ اس  کے بعد دھونی اور وراٹ کوہلی نے ٹیم انڈیا کو جیت دلادی ۔

اس سے پہلے کلاسیکڑا  نے اپنے پہلے اوور میں جہاں شیکھر دھون کو آؤٹ کیا وہیں اپنے دوسرے اوور میں روہت شرما کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ دھون نے 1 رنز اور روہت شرما نے 15 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ٹیم کا اسکور چار اوور میں 20 رن پر دو وکٹ تھا ۔

اس سے پہلے ٹاس جیت کر ہندوستان  نے سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ سری لنکا نے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 138 رنز بنائے ۔

ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکا کے بلے بازوں کو شروع سے ہی پریشان کیا ۔ گیند بازوں نے نہ صرف رنز روکے، بلکہ وقفہ وقفہ سے  وکٹ بھی لیتے رہے ، جس  کی وجہ سے سری لنکا کی ٹیم کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں ملا ۔

سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 30 رن چمارا كاپوگیدرا نے بنائے ۔ ان کے علاوہ ملندا شری وردھنے نے 22 رنز بنائے ۔ ہندوستانی  ٹیم کی جانب سے جسپريت بمراه، ہاردک  پانڈیا اور روی چندرن اشون نے دو دو وکٹ لئے ۔ اشیش نہرا کو ایک وکٹ ملا  جبکہ دو بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔


ایشیا کپ کی ٹیلی میں لگاتار اپنے سبھی  میچ جیت کر ٹیم انڈیا سرفہرست ہے ۔ ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 45 رنوں سے جبکہ پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اس کے بعد سری لنکا کو آج شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنالی۔  بنگلہ دیش دوسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش نے چار میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ یو اے ای اور سری لنکا کو اس نے مات دی ہے۔

First published: Mar 01, 2016 06:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading